ETV Bharat / state

موسم نور نے پارٹی سے استعفی دینے کی خبروں کی تردید کی - ترنمول کانگریس کی ضلع صدر بینظیر موسم نور

ترنمول کانگریس کی ضلع صدر بینظیر موسم نور نے پارٹی سے استعفی دینے سے متعلق خبر کو بے بنیاد اور افواہ قرار دیا۔

موسم نور نے پارٹی سے استعفی دینے کی خبر کی تردید کی

author img

By

Published : Dec 5, 2020, 7:39 PM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع ترنمول کانگریس کی صدر بینظیر موسم نور نے کہا کہ وہ پارٹی چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور نیوز پورٹل وغیرہ پر میرے استعفی سے متعلق جو بھی خبریں منظر عام پر آئی وہ سب غلط ہے۔

ترنمول کانگریس کی ضلع صدر بینظیر موسم نور نے پارٹی سے استعفی دینے سے متعلق خبر کو بے بنیاد اور افواہ قرار دیا ۔ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی اور ان کی قیادت کو چھوڑ کر جانے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے.

موسم نور کا کہنا ہے کہ لوگوں کو جھوٹی خبریں پھیلانے سے کیا فائدہ ہوگا. بی جے پی کے چند رہنما میرے بارے میں افواہ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اس سے انہیں کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔

شھبندو ادھیکاری سے تعلقات کے سوال موسم نور نے کہا کہ ہم دونوں ایک ساتھ کام کرتے ہیں، اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ شھبندو ادھیکاری کے تنازعہ سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے. مجھے زبردستی ان سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

موسم نور کے مطابق ممتابنرجی کے ہاتھ پکڑ کر سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں ترنمول کانگریس میں شامل ہوئی تھی.

ممتابنرجی ہی ریاست کی پہلی پسند رہنما ہیں ان کی قیادت میں ترنمول کانگریس کو کامیابی ملے گی.ترنمول کانگریس مالدہ ضلع کی کل 12 سیٹز جیتے گی.

For All Latest Updates

TAGGED:

mausam noor
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.