ریاست مغربی بنگال میں ہوڑہ کے جگن ناتھ گھاٹ کے قریب انلینڈ ٹرانسپورٹ کمپنی کے ایک گودام میں گزشتہ رات اچانک آگ لگ گئی۔
گودام میں کیمیائی اشیاء کی وافر مقدار موجود ہونے کی وجہ سے آگ نے بہت جلد شدت اختیار کر لی۔
فائربریگڈ کی 20 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش میں لگی ہوئیں ہیں۔
معلومات کے مطابق گودام کے پاس موجود ایک جھونپڑی میں پہلے آگ لگی اور پھر اس کی وجہ سے گودام میں آگ لگ گئی۔
گودام کے ریزرور میں پانی موجود نہ ہونے کی سبب فائربریگڈ کو دوسری جگہ سے پانی لینا پڑا۔
واضح رہے کہ چار سال قبل بھی اسی گودام میں آگ لگی تھی. فائربریگڈ محکمہ کا کہنا ہے کہ گودام کے ریزرور میں پانی نہیں تھا اس کے علاوہ گودام میں موجود آگ بجھانے والے آلات کی معیاد بھی ختم ہو چکی تھی.