ETV Bharat / state

Massive Fire in Tollygunge Film Industry ٹالی گنج میں پروڈکشن کمپنی کے گودام میں بھیانک آتشزدگی

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 2:15 PM IST

کولکاتا اور اس کے اطراف کے علاقوں میں گزشتہ چوبیش گھنٹوں کے دوران آتشزدگی کے یکے بعد دیگر تین واقعات کے پیش آنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہونے کی اطلاع ہے۔ آگ پر قابو پانے کے انتظامات پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔ Massive Fire Breaks Out

ٹالی گنج میں پروڈکشن کمپنی کے گودام میں بھیانک آگ

کولکاتا: مغربی بنگال کے داراالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع بنگلہ فلم انڈسٹری ٹالی گنج میں ایک پروڈکشن کمپنی کے گودام میں بھیانک آگ لگی۔ فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ کر گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔Massive Fire Breaks Out In Production House In Tollygunge Film Industry

دمکل عملہ کے مطابق پرڈوکشن کے گودام میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔گودام میں شوٹینگ کے آلات وغیرہ جل کر رکھ ہو گئے ۔اس سے تقریبا دس لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ فلم کمپنی کے گودام میں بہت سارے جدید ترین اور قیمتی آلات، آلات، کیمرے اور الیکٹرانکس موجود ہیں۔ اس صورت میں کروڑوں روپے کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ آگ نے گودام کو لپیٹ میں لے لیا، زیادہ تر سامان جل گیا۔

جنوبی 24 پرگنہ کے بروئی پور تھانہ کے تحت کیننگ بازار کے قریب بھیانک آتشزدگی میں دس سے بارہ دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔دمکل کی 25 گاڑیاں جا ئے وقوع پر پہنچ کر آتزشدگی پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ دمکل عملہ کے مطابق پانچ گھنٹوں کی مشقت کے بعد آتشزدگی پر قابو پا یایا ۔آتشزدگی میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن لاکھوں روپے کے نقصان ہوا ہے۔بتایا جاتاہے کہ سب سے پہلے پلاسٹ کے کارخانے میں آگ لگی تھی دیکھتے ہی دیکھتے یکے بازار میں واقع دس سے بارہ دکانیں اس کی زد میں آ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:Justice Magray Oath CJ HCJKL علی محمد ماگرے نے جموں و کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

ہوڑہ ضلع کے ڈومجور تھانہ علاقے میں واقع ایک گیراج میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔فائربریگیڈ کے چار انجنوں کی مدد سے ایک گھنٹے کے اندر اندر آگ پر قابو پا لیاگیا۔ دمکل عملہ کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گیراج میں آگ لگی۔اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

دوسری طرف مغربی بنگال کے وزیر دمکل سجیت باسو نے کہاکہ ٹالی گنج میں واقع فلم انڈسٹری میں ایک پروڈکشن کمپنی کے گودام میں بھیانک آگ لگی تھی۔اس پر قابو پا لیا گیا ہے۔کروڑوں کا نقصان ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جاری ہے۔محکمہ دمکل سے اس معاملے میں رپورٹ طلب کی گئی ہے۔اس کے علاوہ جنوبی 24 پرگنہ کے بروائی پور اور ہوڑہ ضلع میں بھی آتشزدگی کے واقعے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ Massive Fire Breaks Out In Production House In Tollygunj Film Industry

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.