ہاوڑہ: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہاوڑہ کے منگلہ ہاٹ میں جمعہ کی علی الصبح زبردست آگ لگ گئی، جس میں 50 سے زیادہ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگنے سے دکانوں میں رکھا لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔
-
West Bengal | Massive fire breaks out in Howrah, 12 fire tenders at the spot. Further details awaited pic.twitter.com/JWljfn8tGR
— ANI (@ANI) July 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">West Bengal | Massive fire breaks out in Howrah, 12 fire tenders at the spot. Further details awaited pic.twitter.com/JWljfn8tGR
— ANI (@ANI) July 20, 2023West Bengal | Massive fire breaks out in Howrah, 12 fire tenders at the spot. Further details awaited pic.twitter.com/JWljfn8tGR
— ANI (@ANI) July 20, 2023
ڈویژنل فائر آفیسر رنجن کمار گھوش نے واقعہ کے بارے میں کہاکہ جیسے ہی ہمیں اس واقعہ کی اطلاع ملی، فوری طور پر ہاوڑہ ہیڈکوارٹر سے فائر انجن کو موقع پر بھیج دیا گیا۔ ہم آگ بجھانے کا کام کر رہے ہیں۔ حالانکہ پانی کا معمولی مسئلہ ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ اس جگہ پر بہت سی دکانیں ہیں۔ آگ میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
مقامی دکانداروں کا الزام ہے کہ آگ سے سینکڑوں دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس سے قبل کولکاتا میں راج بھون کے قریب ایک کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ آگ عمارت کی پانچویں منزل کی چھت پر لگی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے 15 فائر انجنوں اور ہائیڈرولک سیڑھیوں کی مدد سے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ صبح بازار بند ہونے کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Cylinder Blast in Kolkata: سلینڈر پھٹنے سے ایک ہی کنبہ کے چار افراد شدید طور پر جھلسے
پولیس نے بتایا کہ صراف ہاؤس کی چھت پر کینٹین تھی جبکہ اوپر کی منزل پر نجی کمپنیوں کے دفاتر اور بینک کی برانچ تھی۔ گورنر ڈاکٹر سی وی آنند بوس نے صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ ریاست کے فائر ڈپارٹمنٹ کے وزیر سوجیت بوس، سٹی پولیس کمشنر ونیت گوئل اور کولکتہ پولیس کے ایک سینئر افسر موقع پر پہنچ گئے۔