کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کےکاروباری علاقوں میں سے ایک ٹینگڑا میں واقع پلاسٹک کے کارخانے میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔آتشزدگی کے سبب رہائشی علاقے میں افراتفری مچ گئی۔Massiv Fire Break Out In A Plastic Factory At Tangra In kolkata
مقامی باشندوں کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دس گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کردی۔فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔
فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کے مطابق آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں چل سکی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔قیاس آرائی ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کارخانے میں آگ لگی ہے۔کارخانے میں پلاسٹک اور تیل وغیر ہونے کی وجہ سے آگ نے بھیانک شکل اختیار کرلی۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔ٹینگڑا تھانے کی پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ کارخانے کے مالک سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔Massiv Fire Break Out In A Plastic Factory At Tangra In kolkata