ETV Bharat / state

کولکاتا: مسلسل بارش کے سبب کئی علاقے زیر آب - کولکاتا میں تیز بارش

کولکاتا شہر میں میں ایک گھنٹے کی بارش بھی عام لوگوں کے لئے مصیبت ثابت ہوتی ہے۔ بارش کے سبب شہر کے بیشتر علاقے میں پانی جمع ہو جاتا ہے۔

کولکاتا: مسلسل بارش کے سبب کئی علاقے زیر آب

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 10:50 PM IST

مغربی بنگال کے شہر کولکاتا میں مسلسل بارش کی وجہ سے بیشتر علاقے میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ رہائشی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے عام لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گذشتہ کئی روز سے ہو رہی بارش سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بدھ کے دوپہر سے ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔

کولکاتا: مسلسل بارش کے سبب کئی علاقے زیر آب

کئی علاقوں میں گذشتہ بیس برسوں سے نکاسی آب اہم مسئلہ ہے۔ بعض دفعہ بارش ہونے کے ایک روز بعد تک علاقوں میں پانی جمع رہتا ہے۔کولکاتا کے کچھ مسلم علاقوں میں تو حالت بے خراب ہے۔کولکاتا کا خضر پور میں نکاسی بہت قدیم مسئلہ ہے۔

انتظامیہ کی طرف سے دعوی کیا جاتا ہے کہ نکاسی کو بہتر بنانے کے لئے کروڑوں روپئے خرچ کئے گئے ہیں لیکن حالات کچھ اور ہی کہانی بیان کرتی ہے۔اسی طرح کولکاتا کے کچھ اور مسلم علاقے بینیا پوکھر، رپن اسٹریٹ،کیلا بگان، پٹوار بگان، راجا بازار، پھول بگان توپسیا اور پارک سرکس نکاسی کے مسائل سے دو چار ہیں اس کے باوجود بھی اس پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال میں اگلے دو دن موسلا دھار بارش کا امکان

بینیا پوکھر کے رہائشی جو ٹیکسی ڈرایئور ہیں انہوں نے بتایا کہ 'وہ ٹیکسی چلاتے ہیں اسی وجہ سے پورے کولکاتا شہر کی حالت سے اچھی طرح سے واقف ہیں۔گھنٹے بھر کی بارش میں بیشتر علاقے زیر آب ہو جاتا ہے۔' گذشتہ 50 برسوں سے اس مسئلے کا حل نہیں ہوا ہے۔ حکومتیں بدلی ہیں لیکن حالات نہیں بدلیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.