ETV Bharat / state

دو میچوں میں بنگال کی کمان منوج تیواری کے ہاتھوں میں - منوج تیواری کے ہاتھوں میں

Manoj Tiwari Captain Appointed مغربی بنگال کے وزیر کھیل منوج تیواری کو 5 جنوری سے شروع ہونے والی رنجی ٹرافی چیمپئن شپ میں آندھرا پردیش اور اتر پردیش کے خلاف پہلے دو میچوں میں 18 رکنی بنگال کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

دو میچوں میں بنگال کی کمان منوج تیواری کے ہاتھوں میں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 8:32 PM IST

کولکاتا:38 سالہ دائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز نے اس سال ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن اب وہ آندھرا پردیش کے خلاف بنگال کی قیادت کریں گے۔ پہلا میچ 5 جنوری کو وشاکھاپٹنم کے راج شیکھرا ریڈی اے سی اے وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگال اور آندھرا کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے بعد بنگال کی ٹیم 12 جنوری سے کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں اتر پردیش سے مقابلہ کرے گی۔

ہندوستان کے اسٹرائیک بولر محمد شامی کے بھائی محمد کیف کو پہلے دو میچوں کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 2021 میں بنگال کے لئے لسٹ اے میں ڈیبیو کرنے والے کیف کے لیے وجے ہزارے ٹرافی اچھی رہی ہے، جہاں انہوں نے سات میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔ مغربی بنگال کے وزیر کھیل اور کرکٹر منوج تیواری نے کپتانی کو لے کر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بنگال کی جانب سے کھیلنا ہمیشہ پہلی ترجیح رہی ہے۔امید کرتے ہیں اس مرتبہ رنجی سیزن میں ہماری ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی

یہ بھی پڑھیں:امباتی رائیڈو کی سیاست میں انٹری، وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی کی پارٹی میں ہوئے شامل

بنگال کی ٹیم: منوج تیواری، انستوپ مجمدار، سدیپ گھرامی، ابھیشیک پوریل (وکٹ کیپر)، سورو پال (وکٹ کیپر)، شریانش گھوش، رنجوت سنگھ کھیرا، سبھم چٹرجی، آکاش دیپ، ایشان پورل، پردیپتا پرمانک، کرن لال، کوشک میتی، محمد کیف، انکت مشرا، پریاس رے برمن، سورج سندھو جیسوال اور سمن داس۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.