کولکاتا: سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پیغام میں تیواری نے لکھاکہ کرکٹ کے کھیل کو الوداع، اس کھیل نے مجھے وہ سب کچھ دیا ہے، جس کا میں خواب میں بھی نہیں سوچ سکتا تھا، اس وقت سے جب میری زندگی میں بہت سی مشکلات تھیں۔ اس کھیل اور ایشور کا شکر گزار ہوں، جو ہمیشہ میرے ساتھ رہے۔
مغربی بنگال کے ہوڑہ میں پیدا ہوئے تیواری نے 2006-07 کے رنجی ٹرافی سیزن میں 99.50 کی اوسط سے 796 رنز بنا کر سب کی توجہ مبذول کرائی۔ انجری کی وجہ سے انہیں انٹرنیشنل اسٹیج پر آنے کے لیے کافی انتظار کرنا پڑا۔ تیواری نے آخر کار 3 فروری 2008 کو آسٹریلیا کے خلاف برسبین ون ڈے میں ہندوستانی جرسی پہنئی۔
منوج نے ہندوستان کے لیے 12 ون ڈے میچوں میں 104 کے بہترین اسکور کے ساتھ 287 رنز بنائے۔ وہ ٹی۔ٹوئنٹی فارمیٹ میں صرف تین بار ہندوستان کی نمائندگی کر سکے۔
تیواری، جو مغربی بنگال کے سابق کپتان ہیں، نے اپنا فرسٹ کلاس کیریئر 2004 میں ایڈن گارڈنز سے شروع کیا تھا اور 2023 میں کولکاتہ کے اسی گراؤنڈ پر اس کا اختتام کیا۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کا آخری میچ سوراشٹرا کے خلاف رنجی ٹرافی کا فائنل تھا، جہاں وہ دوسری اننگز میں اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ اسکور کرنے کے باوجود ہار گئے۔
تیواری نے کہا کہ میرے بچپن سے لے کر پچھلے سال تک میرے تمام کوچز کا شکریہ، جنہوں نے میری کرکٹ کی کامیابیوں میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ منبیندر گھوش، میرے والد جیسے کوچ اس کرکٹ کے سفر میں ایک ستون کی طرح رہے ہیں۔ اگر وہ نہ ہوتے۔ میں کرکٹ کی دنیا میں کہیں بھی نہیں جا سکتا۔ شکریہ سر آپ کی جلد صحت یابی کے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:Bumrah to Lead Team India آئرلینڈ سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، جسپریت بمراہ ہوں گے کپتان
تیواری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائزنگ پونے سپر جائنٹس، دہلی ڈیئر ڈیولز اور پنجاب کنگز کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے 2012 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ ٹائٹل جیتا تھا۔ مجموعی طور پر انہوں نے 183 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 3436 رنز بنائے جس میں 15 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔