ETV Bharat / state

15 Months In Bangladeshi Jail کھیت مزدور کی 15 مہینوں بعد بنگلہ دیشی جیل سے رہائی

کھیت مزدور ناصر شیخ کو 15 مہینوں کے بعد بنگلہ دیش کی جیل سے رہائی ملی ہے۔بھارت بنگلہ دیش سرحد کے قریب کھیت میں مزدوری کرتے وقت بنگلہ دیش بارڈر گارڈز کے ہاتھوں گرفتار ہو گئے تھے ۔

author img

By

Published : May 9, 2023, 1:45 PM IST

بھارت کے کھیت مزدور کی 15 مہینوں بعد بنگلہ دیشی جیل سے رہائی

ندیا:مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے چوپڑا تھانہ کے تحت برہمن نگر علاقے کے رہنے والے ناصر شیخ پیشے سے دیہاڑی مزدور ہیں۔ 15 ماہ قبل انہیں بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ فورس، بنگلہ دیش رائفلز نے بھارت-بنگلہ دیش سرحد کے قریب واقع گاوں برہمن نگر آننداباس علاقے میں کھیت میں مزدوری کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

اس کے بعد بی ڈی آر کی جانب سے ناصر شیخ کو مقامی پولیس انتظامیہ کے ذریعہ بنگلہ دیش کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں سرحد پار کرنے کے الزام میں جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

پھر وہ بھارتی حکومت کی پہل پر 15 ماہ بعد بنگلہ دیش سے رہا ہوئے۔ بھارت کی سرزمین میں داخل ہوئے۔ناصر شیخ نے اس حوالے سے بتایاکہ میں برہمن نگر بارڈر کے اس پار دیہاڑی دار کے طور پر کام کرنے گیا تھا۔ تھوڑی دیر بعد بی ڈی آر نے مجھے گرفتار کر لیا، اس کے بعد مجھے بنگلہ دیش کی مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔ اس کے بعد مجھے عدالت لے جایا گیا۔

اس کے بعد بنگلہ دیش ہائی کمیشن نے بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا اور دونوں حکومتوں نے مذاکرات کے ذریعہ ناصر کو بھارت میں اس کے گھر واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ ناصر 15 ماہ بعد وطن واپسی پر خوش ہیں۔

ناصر شیخ کے بھائی سراج شیخ نے کہا کہ ہم کافی خوش ہیں کہ بھائی 15 ماہ کے طویل عرصے کے بعد وطن واپس آئے ہیں۔ ان کی رہائی سے ہمارا پورا خاندان خوش ہے۔اپنے بھائی کی گرفتاری کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ دیہاڑی مزدور کے طور پر کام کرنے کے لئے سرحد پار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Abdul Karim Chowdhury رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری کی ناراضگی دور کرنے کی کوشش تیز

سراج نے بتایا کہ ان کا بھائی بھی سرحد پار کرکے کھیت مزدوری ہی کرنے گیا تھا۔ پھر بی ڈی آر نے ناصر کو گرفتار کر لیا۔بھائی کی گرفتاری کے بعد ہمیں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.