ETV Bharat / state

جعلی کورونا ویکسین کے کاروبار کا انکشاف

جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر تھانہ علاقے میں پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ ماری کرکے نقلی کورونا ویکسین کے کاروبار میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

جعلی کورونا ویکسین دھندے کا انکشاف
جعلی کورونا ویکسین دھندے کا انکشاف
author img

By

Published : Jul 26, 2021, 10:09 AM IST

جنوبی کولکاتا کے قصبہ تھانہ علاقے میں ایس ٹی ایف کے ذریعہ فرضی آئی اے ایس بن کر نقلی کورونا ویکسین فروخت کرنے کا معاملہ ابھی سلجھا بھی تھا کہ پولیس نے ڈائمنڈ ہاربر تھانہ علاقے سے فرضی کورونا ویکسن کیمپ کے نام پر لوگوں کو نقلی ویکسین دینے کے معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ میتھن منڈل نام کے ایک شخص کی اس معاملے میں گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ گرفتار شخص سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ ڈائمنڈ ہاربر اور سونار پور علاقے میں طبی کیمپ کے دوران سینکڑوں لوگوں کو نقلی کورونا ویکسین لگایا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:

ممبئی: فرضی کورونا ویکسین دینے والا گروہ بے نقاب

اس معاملے میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ فرہاد حکیم نے محکمہ صحت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لے کر چھان بین کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.