وزیر اعلی ممتا بنرجی کی بھوانی پور سنت کوٹیا گوردوار آنے کی خبر ملتے ہی گوردوارا کے آس پاس لوگوں کا ہجوم جمع یو گیا۔ گوردوارا کمیٹی نے پھولوں کا ہار پہنا کر ممتا بنرجی کا استقبال کیا۔
بھوانی پور سنت کوٹیا گوردوارا ممتا بنرجی کے اسمبلی حلقہ میں ہی موجود ہے۔ ممتا بنرجی کا یہ پرانا حلقہ رہا ہے اس کے باوجود بھی ممتا بنرجی انتخابات کے لیے ہر علاقے میں سنجیدگی کے ساتھ تشہیری مہم میں لگی ہوئی ہیں۔ الیکشن کی تیاریوں میں کسی طرح کی کمی رکھنا نہیں چاہتی ہیں۔ نندی گرام میں شکست کے بعد بھوانی پور میں ہر وارڈ میں مکمل تیاری کے ساتھ تشہیری مہم جاری ہے۔ ترنمول کانگریس کے تمام بڑے رہنما تشہیری میں لگے ہوئے ہیں۔ خود ممتا بنرجی بھی چھوٹی چھوٹی میٹنگ کر رہی ہیں۔
ممتا بنرجی نے گوردوارا پہنچ کر سکھ کمیونٹی کے لوگوں سے خطاب بھی کیا۔ انہوں سکھ کمیونٹی کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے لیے آئی ہوں اور آپ کی دعاؤں کی طالب بھی ہوں۔ اس سے قبل بھی کئی بار یہاں آئی ہوں گروناک جی کے حوالے سے ہونے والی تقریبات میں بھی گئی ہوں۔ پنجاب اور بمگال کا رشتہ بہت پرانا ہے۔ رابندر ناتھ ٹیگور نے جب ملک کے لیے ترانہ لکھا تو پنجاب سے ہی شروع کیا ہے۔ میں انڈمان گئی ہوں میں نے دیکھا ہے کہ ملک کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں بنگال اور پنجاب کے لوگوں نے دی ہے۔ 20 برس قبل پنجاب کے مختلف اضلاع کا میں نے دورہ کیا تھا۔ وہاں کے لوگوں سے مجھے بہت پیار ملا ہے۔
- مزید پڑھیں: ضمنی انتخاب میں ممتا کا کوئی مقابلہ نہیں: فرہاد حکیم
- بی جے پی کا بنگال ضمنی انتخابات کے دوران مرکزی فورس تعینات کرنے کا مطالبہ
اس دوران دہلی میں جاری کسان تحریک کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتابنرجی نے کہا کہ میں نے دہلی میں جاری کسانوں کی تحریک کی حمایت میں یہاں سے موبائل فون سے ہی تقریر کیا تھا۔ کسان رہنماؤں کے ساتھ میری بات چیت بھی ہوئی ہے۔ میں کسان تحریک کی حمایت میں کھڑی ہوں۔ آپ لوگوں کو جس طرح کی مدد کی ضرورت ہوگی میں دینے کے لیے تیار ہوں۔ یہاں آکر مجھے بہت سکون ملتا ہے۔ گوردوارا کا حلوہ بھی مجھے بہت پسند ہے۔'