ETV Bharat / state

ہر سال سی ایم او دفتر میں 500 طلبا کو انٹرشپ کا موقع دیا جائے گا: ممتا بنرجی - ترنمول کانگریس چھاتر پریشد یوم تاسیس

ترنمول کانگریس چھاتر پریشد کا آج یوم تاسیس ہے۔ مغربی بنگال کے علاوہ دوسری ریاستوں میں بھی ترنمول چھاتر پریشد کے حامیوں نے یوم تاسیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی
وزیر اعلی ممتا بنرجی
author img

By

Published : Aug 28, 2021, 7:02 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں آج ترنمول کانگریس چھاتر پریشد کے یوم تاسیس کے موقع پر وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ایک ورچول تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اب سے ہر برس سی ایم او دفتر میں 500 طلبہ کو انٹرن شپ کا موقع دیا جائے گا۔انٹرن شپ مکمل ہونے پر ان کو سند بھی دی جائے گی۔

انٹرن شپ کا مقصد طلبہ کو حکومت کے انتظامی امور سے واقف کرانا ہے تاکہ مشتقبل میں یہ ان کے کام آسکے۔

ترنمول کانگریس چھاتر پریشد کا آج یوم تاسیس ہے۔مغربی بنگال کے علاوہ دوسری ریاستوں میں بھی ترنمول چھاتر پریشد کے حامیوں نے یوم تاسیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا۔دوسری جانب کولکاتا میں کالی گھاٹ سے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ترنمول کانگریس چھاتر پریشد کے یوم تاسیس کے موقع پر ایک ورچول تقریب سے خطاب کیا۔

خطاب میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ وہ چاہتی ہیں کہ طلبہ ریاستی حکومت کے انتظامی امور سے واقف ہوں اس لئے ہر سال سی ایم او دفتر میں انٹرن شپ کے لئے 500 طلبہ کو منتخب کیا جائے گا، جو سی ایم او دفتر کے کام کاج کو سمجھنے کے لئے فیلڈ میں جائیں گے تاکہ انتظامی امور سے ان کی واقفیت ہوسکے۔

مزید پڑھیں:کولکاتا: مفت آئی اسکریننگ کیمپ کا انعقاد

انٹرن شپ مکمل ہونے پر ان کو ایک سند بھی دی جائے گی، جس کا فائدہ ان کو اپنی نوکری کے دوران ہوگا۔انٹرن شپ کے دوران ان طلبہ کو سی ایم او دفتر کے ترقیاتی کام کاج کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔ان کو فیلڈ میں بھی بھیجا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی وزیراعلی نے طلبہ کو نصیحت دی کہ دولت نہیں بلکہ آپ سب خود ایک بڑی ورثہ ہیں۔خود کو دیکھنے کےلیے آئینہ نہیں بلکہ اپنی ضمیر کی نظروں کا استعمال کرئیے، سب سے اہم انسان ہونا ہے۔اس موقع پر ایک بار پھر انہوں نے درگا پوجا کے بعد تعلیمی اداروں کو کھولنے کی بات کہی۔وہیں تریپورہ میں آج بھی ترنمول کانگریس کے حامیوں پر حملہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.