ETV Bharat / state

نجی بس مالکان کو ممتابنرجی کا انتباہ

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے پرائیویٹ بس مالکان کو یکم جولائی سے بس خدمات کو بحال کرنے کا زبانی الٹی میٹم منگل کوجاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونے پر ڈیزاسٹر مینیجمنٹ قانون کے تحت گاڑیوں کو ضبط کرنے کے علاوہ دیگر قانونی کارروائی کے لئے تیار رہیں۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 10:36 PM IST

ممتا بنرجی نے نابنا میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے کہا،''ہم تین جولائی تک انتظار کریں گے اور اس کے بعد حکومت بسوں کو ضبط کر کے پوری ریاست میں عام اور متاثرہ افراد کے مفاد میں چلایا جائے گا۔''

وزیراعلیٰ کو دراصل الٹی میٹم اس لئے بھی جاری کرنا پڑا ہے کیونکہ نجی بس مالکان نے حکومت کی جانب سے گذشتہ ہفتہ 15000 ہرماہ فی بس کے حساب سے تعاون دینے اور اس کے عوض میں سیٹ کی صلاحیت کے حساب سے بس چلانے کے اعلان پر کوئی جوش وخروش نہیں دکھایا۔

بس مالک کرایہ میں دو سے تین گنا کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں جسے ریاستی حکومت نے خارج کردیا ہے۔

اس درمیان منی بس آپریٹرس کو آرڈینیشن کمیٹی نے آج ریاست کے وزیرٹرانسپورٹ سوویندوادھیکاری کے ساتھ مجوزہ میٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.