مغربی بنگال کے تین سیٹوں پر ضمنی انتخاب میں ممتا بنرجی کے اسمبلی حلقہ بھوانی پور میں صبح سے ووٹ ڈالنے والوں کی بھیڑ دیکھی گئی، وہیں دوسری جانب کولکاتا میں صبح سے ہی وقفے وقفے میں بارش بھی ہوئی۔ ممتا بنرجی نے مترا انسٹی ٹیوٹ میں شہ پہر میں ووٹ ڈالا اس سے قبل ابھیشیک بنرجی نے بھی ووٹ دیا۔ بھوانی پور اسمبلی حلقہ میں ووٹنگ کے دوران کہیں ترنمول کانگریس اور بی جےپی کے حامیوں میں معمولی بحث و تکرار بھی ہوئی جبکہ بی جے پی کی امیدوار نے جعلی ووٹ ڈالنے کا الزام بھی لگایا ہے۔
مزید پڑھیں: محمڈن اسپورٹنگ کی خاتون فٹبال ٹیم کی تشکیل جلد :اشتیاق احمد راجو
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ووٹروں نے بتایا کہ وہ موجودہ حکومت کے کام سے خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ممتا بنرجی کی حکومت بہت اچھے سے کام کر رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان کی ہی جیت ہو کیونکہ ہم ترقی چاہتے ہیں ایک اچھا رہنما چاہتے ہیں۔'