ETV Bharat / state

Subramanian Swamy on Mamata: ممتابنرجی کو وزیراعظم ہوناچاہیے، سبرامنیم سوامی - سبرامنیم وزیر اعظم نریندر مودی

بی جے پی کے رکن پارلیمان سبرامنیم سوامی نے اپنے کولکاتا دورے کے دوران ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو وزیراعظم ہونا چاہیے۔ وہ ایک جارحانہ سیاست کرنے والی رہنما ہیں۔ ان کی وجہ سے ملکی سیاست میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آسکتی ہے۔

ممتابنرجی کو وزیراعظم ہوناچاہیے:سبرامنیم سوامی

author img

By

Published : May 11, 2023, 1:54 PM IST

کولکاتا: بی جے پی کے رہنما اور رکن پارلیمان سبرامنیم سوامی نے کہا کہ وہ ان دنوں کولکاتا کے دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے دس روز قبل وزیراعلیٰ سے ملاقات کی تھی۔ کولکاتا میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران سبرامنیم سوامی نے دعویٰ کیا کہ ملک آہستہ آہستہ فاشزم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس کو روکنے کے لئے ایک مضبوط اپوزیشن کی ضرورت ہے اور یہ ممتا کی قیادت میں ہی ممکن ہے۔

سبرامنیم سوامی رہنما نے اعتراف کیا کہ ملک میں اس وقت ممتابنرجی ہی بی جے پی کو چیلنج کر سکتی ہیں۔ ان کی موجودگی موثر کن ہے۔ میرے خیال میں انہیں ملک کا وزیر اعظم ہونا چاہیے۔ سوامی نے ممتا بنرجی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ممتا جیسی کوئی لیڈر نہیں ہے جو کسی سے سمجھوتی نہیں کرتی ہیں۔ وہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات پر ممتا کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کرتے ہیں۔ ہم دس دن پہلے بھی ملے تھے۔ اس ملاقات کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔

یہ بھی پڑھیں: Viswa Bharati University وشوبھارتی یونیورسٹی کو یونیسکو ہیریٹیج کمیشن نے تاریخی ورثہ قرار دیا

سبرامنیم وزیر اعظم نریندر مودی کے سخت ناقد ہیں۔ خاص طور پر وہ ہمیشہ مرکز کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔ دراصل وہ کبھی مودی کے قریبی حلقے میں تھے، یہاں تک کہ 2019 کے انتخابات کے بعد انہیں مودی کی کابینہ میں جگہ ملنے کا امکان تھا، لیکن انہیں کابینہ میں جگہ نہیں ملی۔ اس وقت سے ہی سبرامنیم سوامی بی جے پی سے ناراض چل رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.