مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن ترنمول کانگریس کے مقبول رہنما اور سماجی کارکن مقصود حسن نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بنگال کی خواتین کو مالی طور خود مختار بنانا چاہتی ہیں۔ ترنمول کانگریس کے رہنما مقصود حسن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جب سے اقتدار میں آئی ہے اس وقت سے لے کر آج تک ان گنت ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کر چکی ہیں۔ ان کے ترقیاتی منصوبوں سے عام لوگ بالخصوص خواتین کو بہت ہی فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت کے متعدد ترقیاتی منصوبے ایسے ہیں جس سے گھریلو خواتین کو راست فائدہ پہنچتا ہے۔ اتنا تو ضرور ہے حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے والی خواتین کو کسی سے قرض لینا نہیں پڑتا ہے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما اور سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ حکومتی منصوبے سے جڑنے کے لیے روزانہ سینکڑوں خواتین ہمارے دفتر (پارٹی دفتر) آتی ہیں اور فارم لے کر جاتی ہیں۔ ہمارا مقصد ہی غریب عوام کی ہر ممکن مدد کرنا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے لکشمی بھنڈار نام کی اسکیم کا اعلان کیا ہے اس کے تحت گھریلو خواتین کے اکاؤنٹ میں ہر مہینہ 500 - 500 روپے دیا جائے گا وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منصوبے کے اعلان کے وقت واضح طور پر کہہ چکی ہیں اس کے لیے خواتین کو ایک روپیہ خرچ نہیں کرنا پڑے گا۔ اگر کوئی اس اسکیم کے فارم فروخت کرتے ہوئے پایا گیا تو سب پہلے اس کی گرفتاری عمل میں آئے گی۔