ETV Bharat / state

Jadavpur University جادو پور یونیورسٹی کے مالی بحران کیلئے ممتا حکومت ذمہ دار، ادھیر رنجن چودھری - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے عالمی شہرت یافتہ جادو پور یونیورسٹی کے مالی بحران میں مبتلا ہونے کے لیے ممتا بنرجی کی حکومت ذمہ دار قرار دیا ہے۔ Congress MP Adhir Ranjan Choudhary

جادب پور یونیورسٹی کے مالی بحران کے لئے ممتا بنرجی کی حکومت ذمہ دار

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 12:01 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع عالمی شہرت یافتہ جادو پور یونیورسٹی ان دنوں شدید مالی بحران کا شکار ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے مالی بحران سے نمٹنے کے لئے سابق پروفیسرز سے خدمات کے فرائض انجام دینے کی اپیل کی ہے۔ Congress MP Adhir Ranjan Choudhary Says Mamata Banerjee Govt Responsible For Jadavpur University Financial Problem

اسی درمیان مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ عالمی شہرت یافتہ جادو پور یونیورسٹی کے مالی بحران میں مبتلا ہونے کے لئے ممتا بنرجی کی حکومت ذمہ دار ہے۔ مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ جادو پور یونیورسٹی کو نا صرف بنگال بلکہ پوری دنیا میں ایک مقام حاصل ہے۔ لیکن 2011 کے بعد چند لوگوں نے یونیورسٹی کو اپنے طریقے سے چلنے کی کوشش کی تھی۔ ان کی کوششوں کی وجہ سے یونیورسٹی کا آج یہ حال ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمان نے کہا کہ بی جے پی کے رہنماؤں کی طرح ممتا بنرجی کو بھی اقتدار سے مطلب ہوتا ہے۔ وہ اس کے علاوہ کچھ نہیں سوچتی ہیں۔ وہ میلہ، کھیلا اور کارنیول پر کروڑوں روپے خرچ کرتی ہیں لیکن جادب پور یونیورسٹی کے لئے فنڈز جاری نہیں کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Afsana Khan meets with sidhu Moosewala parents گلوکارہ افسانہ خان نے موسی والا کے والدین سے ملاقات کی

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے لئے فنڈز جاری کرنے کی بات آتی ہے تو وہ (وزیراعلیٰ ممتا بنرجی) کہتی ہیں کہ کسی یونیورسٹی کے لئے فنڈز جاری کرنا مرکزی حکومت کا کام ہے۔ ریاستی حکومت کچھ نہیں کر سکتی۔ جادو پور یونیورسٹی کے مالی بحران کے لئے ممتا بنرجی کی حکومت ذمہ دار ہے۔ دوسری طرف سی پی آئی ایم کے رہنما اور پولیٹ بیورو کے رکن سجن چکرورتی نے کہا کہ سابق وزیر پارتھو چٹرجی اکثر و بیشتر کہتے تھے کہ ہماری حکومت یونیورسٹی کے لئے فنڈز جاری کرتی ہے۔ یونیورسٹی میں ہم جو چاہیں گے کریں گے۔ انہوں نے یونیورسٹی کو سیاست کا میدان بنانے کی ناکام کوشش کی تھی۔ Congress MP Adhir Ranjan Choudhary Says Mamata Banerjee Govt Responsible For Jadavpur University Financial Problem

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.