ETV Bharat / state

Mamata Benrejee Slam Central Govt عام انتخابات میں بی جے پی کا عام لوگوں سے مقابلہ ہوگا - کولکاتا کے واقع مشہور دھرمتلہ

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہے۔اس پارٹی سے ملک کو جتنا نقصان پہنچاہے اس سے زیادہ کسی سے نہیں ہوا ہے۔Mamata Benrejee Slam Central Govt

عام انتخابات میں بی  جے پی کا عام لوگوں سے مقابلہ ہوگا

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 7:52 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے واقع مشہور دھرمتلہ میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے امتیازی سلوک کے خلاف دھرنے پر بیٹھی ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے 2024 عام انتخابات کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی دعوت دی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بی جے پی نے اقتدار پر قبضہ برقرار رکھنے کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کو جانچ ایجنسیوں کے ذریعہ پریشان کر رہی ہے۔ملک میں ایسی کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے جو جانچ ایجنسیوں کا ہدف نہیں بنی ہو۔

  • Hon'ble CM @MamataOfficial calls out @BJP4India’s hypocrisy.

    Under BJP’s rule, the opposition is endlessly harassed by Central Agencies. But the minute an opposition leader joins the BJP, they become innocent as a lamb.

    That's the magic of BJP WASHING MACHINE! pic.twitter.com/Z4hbvQQ5U0

    — All India Trinamool Congress (@AITCofficial) March 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہاکہ بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے عام آدمی پریشان ہے ۔ساڑھے گیارہ سو روپے گیس سلینڈر ہے ایک آدمی کمائے کیا اور کھائے گا کیا۔ان کی پریشانی کو سمجھنے والا کوئی نہیں ہے۔بی جے پی کی قیادت والی کی حکومت صنعت کاروں کو پہچانتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ان لوگوں کو پہچانتی ہے جو کروڑوں روپے لے کر ملک سے فرار ہیں۔یہ پارٹی غنڈوں،لیٹروں اور چوروں کی حمایت کرتی ہے ۔اس سے پوچھا جائے کہ ایل آئی سی کا پیسہ کہاں ہے۔

وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتا بنرجی نے بدھ کو ایسپلانیڈ میں واقع بی آر امبیڈکر کے مجسمے کے سامنے عوام کے ساتھ مودی حکومت کی 'بے حسی' اور سوتیلا سلوک کے خلاف دو روزہ ہڑتال اور مظاہرے شروع کیا۔ ٹی ایم سی کی سربراہ نے الزام لگایا کہ مرکز نے ریاست کو منریگا پروجیکٹ اور اس کے ہاؤسنگ اور سڑکوں کے محکموں کے دیگر اقدامات کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر مغربی بنگال کے کل واجبات ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee کولکاتا سے ممتابنرجی کی مرکز کو للکار

ٹی ایم سی کی سربراہ نے الزام لگایا کہ مرکز نے منریگا اور اندرا آواس یوجنا (دیہی) کے لیے فنڈ جاری کرنا بند کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی او بی سی طلبہ کی اسکالرشپ بھی روک دی گئی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا، "میں ریاستی حکومت کو بدنام کرنے اور ہماری ریاست کو اس کے واجبات سے محروم کرنے کی اس 'آمرانہ کوشش' کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے بنگال کے وزیر اعلیٰ کے طور پر یہ (دھرنا) جاری رکھوں گی۔ وزیراعلی کے طور پر یہ تیسری بار ہے جب ممتا بنرجی دھرنے پر بیٹھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.