ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی یاس طوفان پر نظر - urdu news

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی یاس طوفان cyclone yaasکے بنگال سے ٹکرانے کے مدنظر ساری رات سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں رہ کر حالات کا جائزہ لیتی رہیں۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی یاس طوفان پر نظر

author img

By

Published : May 26, 2021, 2:07 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی نگرانی میں یاس طوفان سے نمٹنے کی تیاریاں اب بھی زور شور سے جاری ہے۔

این ڈی آر ایف، کوسٹل پولیس، کوسٹل گارڈ کے اہلکار، بی ایس ایف کی ٹیم اور بھارتی بحریہ ضلع جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور میں عام لوگوں کو اس طوفان سے بچانے کے لئے جنگی سطح پر کام کر رہی ہے۔

یاس طوفان کے پیش نظر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ساری رات سکریٹریٹ بلڈنگ میں موجود رہیں اور تمام ساحلی اضلاع میں پوسٹیڈ پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ویسٹ بنگال سول ڈیفنس کو ہدایات جاری کرتی رہیں اور ان سے بدلتے حالات پر تفصیلی معلومات حاصل کرتی رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال امپھان طوفان سے سمندر سے متصل اضلاع میں بھیانک تباہی ہوئی تھی جس میں درجنوں لوگوں کی موت ہو گئی تھی، اس قدرتی آفات میں سینکڑوں مکانات منہدم ہو گئے تھے. عام لوگوں کے ذہن میں آج بھی امپھان طوفان سے ہوئی خوفناک تباہی آج بھی تازہ ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.