ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کی تاریخی جیت ہوگی: عمران احمد خان

ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما عمران احمد نے آج کہا ہے کہ 'ممتا بنرجی تیسری بار وزیراعلیٰ بنیں گی اور تاریخی جیت کے ساتھ مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آئیں گی۔

ممتا بنرجی کی تاریخی جیت ہوگی: عمران احمد خان
ممتا بنرجی کی تاریخی جیت ہوگی: عمران احمد خان
author img

By

Published : Apr 8, 2021, 11:33 AM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات2021 کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کے لئے انتخابی مہم کے آخری دن تمام سیاسی جماعتوں نے ووٹرز کی توجہ اپنی طرف راغب کرنے کے لئے پوری طاقت جھونک دی ہیں۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں چوتھے مرحلے کے لئے انتخابی مہم کے آخری دن ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کے لئے ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔

ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما عمران احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'ترنمول کانگریس کے لئے اس مرتبہ کے انتخابات اور آسان ہے، اس لئے ترنمول کانگریس اس مرتبہ 2016 کے مقابلے زیادہ سیٹز لے کر تیسری مرتبہ اقتدار میں آئے گی۔'

ویڈیو
عمران احمد خان نے بتایا کہ 'ممتا بنرجی غیر معمولی اکثریت کے ساتھ مسلسل تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنیں گی، نہ صرف بنگال بلکہ پورے ملک میں جیت کا جشن منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی بھارتی سیکولرزم کی علمبردار ہیں۔ اسی وجہ سے ان کی تاریخی کامیابی پر پورے ملک میں جشن کا ماحول ہوگا۔ یوتھ رہنما نے کہا کہ '149 قصبہ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار جاوید احمد خان کا سوال ہے تو تیسری مرتبہ تاریخی جیت درج کریں گے.

جاوید احمد خان عوامی رہنما ہیں۔ وہ عوام کی خدمت کو ترجیح دیتے ہیں اس لئے اس مرتبہ وہ تاریخی اور ریکارڈ جیت کریں گے۔ اس سے زیادہ اور کیا کہا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے چوتھے مرحلے میں دس اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے.

انتخابی کمیشن کی جانب سے اسمبلی انتخابات 2021 کے چوتھے مرحلے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. کمیشن کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

غور طلب ہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران بنگال کے مختلف اضلاع میں تشدد کی اطلاع موصول ہوئی تھیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.