ETV Bharat / state

Mamata To Meet naveen Patnaik ممتا بنرجی جمعرات کو اڈیشہ کے وزیرا علیٰ سے ملاقات کریں گی - غربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی

ممتا بنرجی 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک سے ملاقات کریں گی۔ ممتا بنرجی کے اڈیشہ کے دورے کو آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل تیسرا محاذ قائم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ممتا بنرجی جمعرات کو اڈیشہ کے وزیرا علیٰ سے ملاقات کریں گی

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 10:24 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی جمعرات کو اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک سے ملاقات کریں گی۔ اس دورے کے دوران ممتا کل دوپہر پوری کے جگن ناتھ مندر میں پوجا کریں گی۔ ممتا بنرجی منگل کی دوپہر کولکاتا سے اڈیشہ کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔ بدھ کی دوپہر وہ پوری کے جگن ناتھ مندر میں پوجا کریں گی۔ اس کے بعد جمعرات کی دوپہر بیجو جنتا دل کے سربراہ نوین سے ملاقات کریں گی۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل قومی سیاست کے تناظر میں یہ میٹنگ خاص اہمیت کی حامل سمجھی جارہی ہے۔ ممتا بنرجی پہلے بھی کئی بار کہہ چکی ہیں کہ وہ جگن ناتھ کی بھگت ہیں۔ پوری مندر کے دیوتاؤں کو ممتا بنرجی کے کالی گھاٹ گھر میں کالی پوجا کے دوران دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee Sit On Dharna ممتا بنرجی کا مرکز کے خلاف دھرنے کا اعلان

حال ہی میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش بھی کولکاتا میں ممتا بنرجی سے ملاقات کی تھی۔ ان کے درمیان اپوزیشن کے اتحاد کے بارے میں ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی اور کانگریس کو چھوڑ کر تیسرے اتحاد کے امکانات تلاش کیے جارہے ہیں ۔تاہم نوین پٹنائک کو لے کر شک و شبہ ہے ۔بیجو جنتا دل یہ دعویٰ کرتی رہی ہے کہ وہ کسی بھی اتحاد میں شامل ہونے میں دلچسپی نہیں رکھتی ہے۔ ماضی میں انہیں پارلیمنٹ میں بلوں کی منظوری کے دوران مرکز میں بی جے پی حکومت کے ساتھ کھڑے دیکھا گیا ہے۔ تاہم ممتا بنرجی نے نوین پٹنائک سے ملاقات کو سیاسی ملاقات قرار دینے سے انکار کیا ہے۔ سماج وادی پارٹی، یہاں تک کہ عام آدمی پارٹی نے بھی تیسرے محاذ کی بات کی ہے۔ بھارت راشٹرا سمیتی کے سربراہ، تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ ایک طویل عرصے سے تیسرے اتحاد کی وکالت کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.