ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے وزیراعظم مودی کوآم کا تحفہ بھیجا - Mamata Banerjee sent a gift of mango

سیاسی اختلافات کے باوجود وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے روایات کے مطابق وزیرا عظم ، کانگریس صدر سونیا گاندھی سمیت کئی قومی لیڈروں کو بنگال کا خصوصی آم کا تحفہ بھیجا ہے ۔

ممتا بنرجی نے وزیر اعظم مودی کو آم کا تحفہ بھیجا

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 10:41 PM IST

ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی نے تین طرح کے آم بھیجے ہیں جس میں لکشمن بھوگ ، لنگڑا اور ہیم ساگر شامل ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہےکہ ممتا بنرجی نے تحفہ بھیجا ہے۔ ہر سال ممتا بنرجی بنگال کے خصوصی آموں کا تحفہ وزیر اعظم سمیت دہلی میں متعدد لیڈروں تک بھیجتی ہیں ہے۔ صرف پچھلے سال انہوں نے آم کا خصوصی تحفہ نہیں بھیجا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو بھی آم بھیجے گئے ہیں۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند وزیر داخلہ امیت شاہ ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کوبھی آم بھیجے گئے ہیں۔

سیاسی اختلافات سے قطع نظر ممتا کے تحائف ماضی میں مختلف اوقات میں مودی شاہ تک پہنچ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگال کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: ممتا بنرجی

وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو بطور تحفہ کبھی بنگالی دھوتی اور کبھی بنگال کی بہترین مٹھائی بھیج چکی ہیں۔

یواین آئی۔نور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.