ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس ہی بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے، ممتابنرجی - وزیراعلیٰ ممتابنرجی

Mamata Banerjee On India Alliance وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے واضح لفظوں میں کہا کہ پورے ملک میں’’انڈیا‘‘ اتحاد کام کرے گا۔ ترنمول کانگریس بنگال میں بی جے پی کا مقابلہ کرے گی کیونکہ صرف ترنمول کانگریس ہی بی جے پی کو ہراسکتی ہے۔

ترنمول کانگریس ہی بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے:ممتابنرجی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 7:55 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ یہ بات سچ ہے کہ بنگال میں ٹی ایم سی کے علاوہ بی جے پی کو کوئی ہرا نہیں سکتا ہے۔ 2024 میں ماں ماٹی مانش یعنی ترنمول کانگریس بی جے پی کو شکست دے گی۔ ہم بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ ممتا کے اس بیان کے تناظر میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ ممتا یہ واضح کرنا چاہتی ہیں کہ ملک بھر میں بی جے پی مخالف اتحاد انڈیا کے ساتھ ہیں مگر بنگال میں ترنمول کانگریس بی جے پی کے خلاف اپنے طور پر لڑے گی۔ یعنی کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔

ترنمول کانگریس کے ایک حلقے کے مطابق ممتا بنرجی بنگال میں ترنمول کو انڈیا اتحاد کی نمائندہ کے طور پر اجاگر کرنا چاہتی ہیں۔ بہت سے لوگوں کے مطابق ترنمول کانگریس کی سربراہ اتحاد یا سیٹ کے سمجھوتے پر بات کرنے سے پہلے کانگریس پر دباؤ بنانا چاہتی ہیں۔ وہ یہ بتانا چاہتی ہیں کہ ترنمول کانگریس بنگال میں اتحاد کی محرک قوت ہے۔ بی جے پی کو ’سبق سکھانےکے لیے ترنمول کانگریس ہی کافی ہے۔ کیونکہ ممتا بنرجی نے کبھی یہ نہیں کہا کہ بنگال میں کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:راہل گاندھی کی قیادت میں ''بھارت نیائے یاترا'' کا 14 جنوری سے آغاز

سیٹ سمجھوتہ کے سوال پر ممتا بنرجی نے ہمیشہ کہا ہے کہ ریاست میں حقیقی اقتدار میں وہی پارٹی ہوگی جو متعلقہ ریاستوں میں اتحاد کے 'کنٹرولرکریں گی۔اس کے نتیجے میں، بنگال میں ترنمول کانگریس اتحاد کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینا چاہتی ہے۔ ممتا بنرجی نے اس بات کو مزید واضح کیا۔ تاکہ وہ سیٹ سیٹلمنٹ کے دوران سودے بازی میں فائدہ مند پوزیشن میں ہو۔ یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.