ETV Bharat / state

Mamata On Lalu Yadav لالو جی میں اب بھی بی جے پی کو شکست دینے کی طاقت ہے، ممتا بنری

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 12:31 PM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کے خلاف لڑائی میں لالو پرساد یادو کے تجربے کی سخت ضرورت ہے۔ ان میں اب بھی بی جے پی جیسی پارٹی کو شکست دینے کی بھر پور طاقت ہے۔

لالو جی میں اب بھی بی جے پی کی شکست دینے کی طاقت ہے

پٹنہ/کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پٹنہ میں لالو پرساد کے گھر پہنچیں جہاں ان کی لالو کے علاوہ تیجسوی یادو اور سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی سے ملاقات ہوئی اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلی ممتا کے ساتھ ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم بھی موجود تھے جو ممتا کی حکومت کے ایک اہم وزیر ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تیجسوی یادو نے ریاست آنے کے بعد ممتا بنرجی کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی تھی۔ جس کی وجہ سے بہار پہنچنے کے بعد ممتا نے دعوت کا جواب دیا اور لالو سے ملنے ان کے گھر پہنچ گئیں۔ ممتا بنرجی نے لالو پرساد یادو، ان کی بیوی رابڑی دیوی اور بیٹے تیجسوی اور تیج پرتاپ سمیت بہوؤں کے لئے کولکاتا سے میٹھایاں اور تحائف بھی لے کر گئی تھیں۔ رابڑی دیوی نے بھی ممتا بنرجی کو ساڑی بطور تحفہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee گورنر کے کام مثالی ہیں، بنگال کو بدنام کرنے کا فائد ہ ہمیں ہی ملے گا: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے بہار آنا بہت اچھا لگتا ہے۔ مجھے بہار کی نالندہ یونیورسٹی، مدھوبنی کا کام اور یہاں کی مٹھائیاں پسند ہیں۔ میں لالو پرساد یادو کی بہت عزت کرتی ہوں۔ ان سے مل کر اچھا لگا۔ وہ ملک کے سینئر لیڈر ہیں۔ بی جے پی نے سیاسی انتقام کے مقصد سے انھیں جیل بھیجا۔ ان پر ظلم کیا گیا۔ وہ اب بھی بی جے پی کے خلاف لڑ سکتے ہیں، اسی لیے ہم بہار آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.