ETV Bharat / state

یاس طوفان، امفان سے کہیں زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے:ممتا بنرجی

author img

By

Published : May 24, 2021, 6:28 PM IST

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ یاس طوفان امفان سے بڑا ہونے جا رہا ہے۔ اگر اس کی شدت میں کمی آئی تو ہمارے لئے خوشی کا باعث ہوگا۔ بڑی تباہی کا خدشہ ہے۔

یاس طوفان، امفان سے کہیں زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے:ممتا بنرجی
یاس طوفان، امفان سے کہیں زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے:ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یاس طوفان کے پیز نظر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ خلیج بنگال میں برپا 'یاس طوفان' جو اگلے دو دنوں میں ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، وہ گزشتہ سال آئے امفان طوفان سے زیاد نقصان دہ اور مہلک ثابت ہوسکتا ہے اور یہ 72 گھنٹے تک آفت مچا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت اور این ڈی آر ایف کی ٹیم نے پہلے سے ہی تیاری شروع کردی ہے۔ لاکھوں افراد کو ساحلی علاقوں سے نکال کر محفوظ مقام تک پہنچایا جارہا ہے۔ ساحلی علاقے کو مکمل طور پر خالی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ طوفان امفان سے زیادہ شدید ہوسکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ احتیاط برتیں اور تباہی کی صورت میں صبرو تحمل سے کام لیں۔ حکومت ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ امفان سے بڑا ہونے جا رہا ہے۔ اگر اس کی شدت میں کمی آئی تو ہمارے لئے خوشی کا باعث ہوگا۔ بڑی تباہی کا خدشہ ہے۔ ہمیں صبر و تجمل سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ طوفان کے وقت اپنی جان کو خطر میں ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ماہی گیر سمند میں نہ جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.