ستمبر میں کالج اور یونیورسٹیوں میں امتحانات کے انعقاد نہیں کرنے کے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے اعلان پر گورنر بنگال نے الزام عاید کیا ہے کہ ممتا بنرجی تعلیم پر بھح سیاست کررہی ہیں۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کل ترنمول چھاتر پریشد کے یوم تاسیس کے موقع پر وچوئیل جلسے سے خطاب کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ ستمبر میں امتحانات نہیں ہوں گے۔ ستمبر کے بعد کب اور کس طرح امتحانات ہوں گے وزارت تعلیم اس پر غورکررہی ہے اور جلد ہی ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی اس کا اعلان کریں گے۔
ممتا بنرجی نے پارتھوچٹرجی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں امتحانات کے انعقاد کا اعلان کریں۔
گورنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے انعقاد پر سیاست کیوں کی جاری ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔وزیرا علیٰ ہر معاملے میں سیاست کرتی ہیں۔
دوسری جانب کل ہی سپریم کورٹ نے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں فائنل ائیر کے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ستمبر کے بعد امتحانات کرانے ہیں تو ریاستی حکوت یونیورسٹی گرانٹ کمیشن سے رجوع کرسکتی ہے۔
خیال رہے کہ ستمبر میں امتحانات کے انعقادپر ممتا بنرجی وزیر اعظم مودی اور یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کو کئی خطوط بھیج چکی ہیں۔ دوسری جانب وزیرا علیٰ نے جے ای ای اور نیٹ امتحانات کو لے کر بھی برہمی کا اظہارکرچکی ہیں۔
گورنر نے اپنے ایک دوسرے ٹوئیٹ میں ممتا بنرجی کے ”میں ہو نا“ کے مہم جواب میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”میں بھی ہونا“۔
خیال رہے کہ 2021 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ممتا بنرجی نے عوامی رابطہ مہم شروع کیا ہے اور پارٹی کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہی ہیں۔ شاہ رخ خان کی فلم ”میں ہوں نا“ کے نام مہم کا آغام ممتا بنرجی کیاہے۔اس پوسٹرکا ممتا بنرجی بذات خود نقاب کشائی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
الہ آباد ہائی کورٹ کا محرم جلوس نکالنے کی اجازت دینے سے انکار
ریاست کے ہر معاملے میں اپوزیشن لیڈر کی طرح ممتا بنرجی کی تنقید کرنے والے دھنکر نے اس سیاسی مہم کا بھی جواب دیا۔ گورنر کے ذرائع کے مطابق گورنر نے ممتا بنرجی کے ساتھ مل کر ریاست کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔
تاہم اس وقت راج بھون اور ممتا حکومت کے درمیان تعلقات انتہائی خراب ہیں۔ گورنر نے ایک کے بعد ایک ٹویٹ کرکے ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس بھی گورنر کو جواب دینے سے گریز نہیں کرتے ہیں۔
ترنمول کانگریس کے لیڈران کھلے عام گورنر کو بی جے پی کا ایجنٹ قرار دیتے ہیں۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی کئی بار گورنر جگدیپ دھنکر کی کڑی تنقید کرچکی ہیں۔