ممتا بنرجی نے Mamata on Bengal COVID surge آج کابینہ کی میٹنگ میں ریاست میں کوروناکی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہریوں سے کورونا پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ماسک اور دستانے پہننے کی اپیل کی۔ وزیراعلیٰ نے یاد دلایا کہ اگرچہ اس بار کورونا میں اموات کی شرح زیادہ نہیں ہے لیکن یہ لاتعداد لوگوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر گھر میں ایک فرد کورونا سے متاثر ہورہا ہے تو سب لوگ اس کی زد میں آجاتے ہیں۔”وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ چند دنوں میں 45,418 مریض پائے گئے ہیں۔ 2,920 لوگوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔
ممتا بنرجی نے اپنے چھوٹے بھائی Mamata Banerjee Offended as Her Brother کے رویے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ' ان کی اہلیہ کورونا سے متاثر ہیں اس کے باوجود وہ گھر سے باہر گھوم رہے ہیں۔ جب کہ ان کو گھر میں ہی رہنا چاہیے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس طرح کی حرکت سے گریز کریں اور اگر گھر میں کوئی کورونا سے متاثر ہے تو گھر کے تمام افراد باہر نہ نکلیں۔'
ممتابنرجی نے کہاکہ جب میرے نوٹس میں آیا تو میں نے بھائی کو ڈانٹا اور کہا کہ' جب میرے گھر کے لوگ ایسی حرکت کرتے ہیں تو دوسرے لوگ کیا کریں گے۔'
مزید پڑھیں:
یو این آئی