ETV Bharat / state

چھٹ پوجا کے موقع پر ممتا بنرجی نے اپواس رکھا

ممتا بنرجی نے چٹھ پوجا کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوجا مغربی بنگال میں بھی بہت معروف اور مقبول ہوچکا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں بھی اپنی منت کو پورا کرتی ہوں۔ میں صبح سے صرف چائے پی رہی ہوں۔ میری دعا ہے کہ سب پر سلامتی ہو، آپ کا سماجی بہبود خاندان پورے ملک کو یہ پیغام دے رہا ہے۔"

ممتا بنرجی
ممتا بنرجی
author img

By

Published : Nov 10, 2021, 10:36 PM IST

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج چھٹ پوجا کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ انہوں نے اپواس رکھا ہے اور صبح سے صرف چائے پی ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے چھٹ پوجا کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

ممتا بنرجی نے پوجا کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوجا مغربی بنگال میں بھی بہت معروف اور مقبول ہوچکا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ میں بھی اپنی منت کو پورا کرتی ہوں۔ میں صبح سے صرف چائے پی رہی ہوں۔ میری دعا ہے کہ سب پر سلامتی ہو، آپ کا سماجی بہبود خاندان پورے ملک کو یہ پیغام دے رہا ہے۔"

ممتا بنرجی نے کہا کہ میں ایک دہائی سے یہاں آرہی ہوں اور بہت سے گھاٹوں کا ورچوئل معائنہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں جب جادو پور لوک سبھا حلقے سے کامیاب ہوئی تو اس وقت وہاں گھاٹ نہیں تھے میں نے بنوایا اور جب جنوبی کلکتہ سے ممبر پارلیمنٹ بنی اس وقت سے یہاں آرہی ہوں اور لوگوں کی مدد کررہی ہوں ۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں تمام تہواروں کا یکساں احترام کیا جاتا ہے۔پہلے یہاں صرف ایک دن کی چھٹی تھی اب دو دن کی چھٹی دی جاتی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ چھٹ پوجا کے بعد بنگال میں گنیش پوجا کی بھی اہمیت دی جارہی ہے ۔ گنگا ساگر میں 30 لاکھ زائرین آتے ہیں۔ ہم نے اب گنگا ساگر میں کافی ترقی کی ہے۔

مزید پڑھیں:میرے لیے ایک ایک ووٹ بیش قیمتی ہے: ممتا بنرجی

چھٹ اتسو منانے والے زیادہ تر لوگ ہندی بولنے والے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں ہندی بول لیتی ہوں مگر مکمل طور پر ہندی بولنے سے قاصرہوں اگر اگر کہیں پر کوئی غلطی ہوجائے تو اس کو معاف کردیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.