ETV Bharat / state

TMC Martyrs’ Day Rally: ممتا بنرجی کا شہید دیوس کے اسٹیج سے بی جے پی ہٹاؤ کا نعرہ - شہید دیوس نیوز

کولکاتا میں آج ترنمول کانگریس کی جانب سے شہید دیوس Shaheed Diwas rally کی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے آئندہ 2024 میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا ایک بار پھر نعرہ دیا۔ Shaheed Diwas rally

ممتا بنرجی کا شہید دیوس کے اسٹیج سے بی جے پی ہٹاؤ کا نعرہ

author img

By

Published : Jul 21, 2022, 7:30 PM IST

کولکاتا: وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کے پاس ہندو مسلم اور جنگ کی بات کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے جبکہ ملک میں بے روزگاری، گیس سیلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ، ریلوے میں لوگوں کی نوکریاں جا رہی ہے جیسے مختلف مسائل ہیں۔ بی جے پی غریبوں کی حکومت نہیں ہے بلکہ یہ صرف امیروں کی حکومت ہے ۔

کولکاتا میں شہید دیوس Shaheed Diwas کے موقع پر منعقد ریلی میں ہزاروں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے شرکت کی ریاست سے بڑی تعداد میں ترنمول کانگریس کے حامی دھرمتلہ میں جمع ہوئے تھے۔ہر سال 21 جولائی کو ترنمول کانگریس کی جانب شہید دیوس منایا جاتا ہے۔

سنہ 1993 میں آج ہی کے دن ممتا بنرجی کی سربراہی میں یوتھ کانگریس نے ایک احتجاجی ریلی نکالی تھی۔ووٹر کارڈ کو ووٹ ڈالنے کے لیے لازمی قرار دیئے جانے کے مطالبے پر یہ احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی۔ممتا بنرجی اپنے حامیوں کے ساتھ اسٹیٹ سیکریٹریٹ رائٹرس بلڈنگ کی طرف مارچ کر رہی تھیں تبھی پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور پھر یوتھ کانگریس کے حامیوں اور پولیس کے درمیان تصادم شروع ہوگیا اور پھر پولیس کی گولی سے 13 یوتھ کانگریس کے حامی مارے گئے تھے۔اس کے بعد سے ہر سال ترنمول کانگریس شہید دیوس مناتی ہے۔

کورونا وبا کی وجہ سے دو برسوں کے وقفے کے بعد ایک بار پھر ممتا بنرجی نے آج دھرمتلہ میں منعقد شہید دیوس ریلی سے خطاب کیا جس میں انہوں نے مرکز میں برسر اقتدار جماعت بی جے پی پر سخت تنقید کی اور ملک کے مختلف مسائل حل نہ کرنے پر بی جے پی کو ذمہ دار ٹہرایا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمیں اگر بی جے پی کو ہرانا ہے تو ہم سب کو مل کر کہنا ہوگا کہ ہم سب ایک ساتھ ہیں۔بی جے پی صرف دنگا فساد کرتی ہے آج ملک کی کیا حالت ہو گئی ہے۔جب الیکشن آتا ہے تو یہی بی جے پی ہندو مسلم کرنے لگتی ہیں اور ہر وقت صرف جنگ کی بات کرتی ہے۔لیکن ہم سب کو ساتھ لیکر چلتے ہیں۔

انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا کہ جب آپ اپنے گھر جائیں تو ایک نعرہ ہونا چاہیے 'بی جے پی ہٹاؤ دیش بچاؤ'، 'سی پی ایم ہٹاؤ دیش بچاؤ' اس کے علاوہ انہوں نے ملک کو درپیش مسائل کے لیے بی جے پی کی ناکامیوں کو ذمہ دار ٹہرایا اور کہا کہ آج ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ریلوے اور دوسرے پرائیویٹ سیکٹر کی حالت خراب ہے فوج پر بھی دخل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mamata Banerjee on Shaheed Diwas: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا شہید دیوس سے قبل اہل بنگال کو ٹوئٹر پر پیغام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.