کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ کووڈ سے محتاط رہیں۔ بازار جاتے وقت احتیاط برتیں۔ یہ کیسز پرائیویٹ نرسنگ ہومس سے پھیل رہے ہیں۔ محکمہ صحت کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں ملک کے مختلف حصوں میں جے این ون کووڈ انفیکشن سےمتاثر کئی مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پوری سے طرح سے تیار ہے۔ لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہیں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ احتیاط برتنے سے سب کچھ ٹھیک ہو سکتا ہے۔ حال ہی میں ملک کے مختلف حصوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جے نگرمیں مویا کا مرکز بنایا جائے گا: ممتابنرجی
ان کا کہنا ہے کہ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے مختلف ریاستی انتظامیہ نے مختلف اوقات میں کورونا کے بارے میں وارننگ جاری کی ہیں۔ کچھ دنوں سے ملک کے مختلف حصوں میں جے این ون نوعیت کے کورونا انفیکشن کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اسی تناظر میں ممتا بنرجی نے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ممتا بنرجی نے بنگالی زبان کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بنگالی زبان کی ابتدا 2500 سال پہلے ہوئی تھی۔ بنگلہ زبان کلاسیکی زبان کی پہچان کے لائق ہے۔ بنگالی کو بہت پہلے کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی ضرورت تھی۔