ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے الاپن بنرجی کو بنایا مشیر خاص - Alpin Banerjee Special Adviser of Chief Minister Mamata Banerjee

مغربی بنگال حکومت کے چیف سیکرٹری الاپن بنرجی آج سبکدوشی کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ان کو اپنا مشیر خاص مقرر کیا ہے۔ بحثیت چیف سیکریٹری الاپن بنرجی کے معیاد میں اضافہ کیا گیا تھا لیکن انہوں نے سبکدوشی لے لی۔ آئندہ تین برسوں کے لیے انہیں وزیر اعلی کا مشیر خاص مقرر کیا گیا ہے۔

الاپن بنرجی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے مشیر خاص مقرر

author img

By

Published : May 31, 2021, 9:10 PM IST

مغربی بنگال حکومت کے سابق چیف سیکریٹری الاپن بنرجی کے معاملے میں ایک بار پھر ریاستی و مرکزی حکومت کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔

الاپن بنرجی کی 31 مئی کو سبکدوشی تھی لیکن ممتا بنرجی کی حکومت نے مرکزی حکومت سے ان کے معیاد میں اضافے کے اپیل کی تھی جو منظور کر لیا گیا تھا۔دوسری جانب الاپن بنرجی کو آج ہی دہلی واپس بلایا گیا تھا۔ لیکن الاپن بنرجی نے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا اور دہلی نہیں گئے۔

الاپن بنرجی کو مرکزی حکومت نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ دوسری جانب ممتا بنرجی نے الاپن بنرجی کو اپنا مشیر خاص مقرر کیا ہے۔

الاپن بنرجی ممتا بنرجی کے مشیر خاص کے طور پر کام کریں گے اس عہدے پر آئندہ تین برسوں کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔

ممتا بنرجی نے آج کہا کہ الاپن بنرجی نے آج سبکدوشی کے لیے اجازت طلب کی تھی جس کی اجازت دے دی گئی ہے۔
مغربی بنگال حکومت میں نئے چیف سیکریٹری کے طور پر ہری کرشن دویدی کو مقرر کیا گیا ہے اور نئے داخلہ سیکریٹری کی ذمہ داری بی پی گوپالیکا سنبھالیں گے۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ یکم جون سے الاپن بنرجی وزیر اعلی کے مشیر خاص کے طور پر کام کریں گے۔ الاپن بنرجی وزیر اعلی کو مختلف امور پر صلاح دیں گے۔ ان کی تنخواہ ڈھائی لاکھ ہوگی اور تمام سرکاری سہولیات بھی ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.