مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کروڑ یومیہ مزدور معاشی بدحالی کے شکارہوگئے ہیں۔
میں مرکزی حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ غیر مقیم مزدوروں اور غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والے ہر ایک کے اکاؤنٹ میں دس ہزار روپے دئیے جائیں۔ممتا بنرجی ے مشورہ دہا ہے کہ اس کیلئے پی ایم کیئر فنڈ کا استعامل کیا جاسکتا ہے۔
خیا ل رہے کہ کانگریس بھی اس سے قبل وزیرا عظم مودی سے اس طرح کا مطالبہ کرچکی ہے۔مرکزی حکومت کی جانب سے جاری خصوصی پیکج میں آسا ن شرطوں پر قرض دینے کی بات کہی گئی ہے۔جب کہ کانگریس اور دیگر پارٹیوں کا مطالبہ ہے کہ قرض دینے کے بجائے براہ راست مدد کی جائے۔
کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے کروڑوں مزدور بے روزگار ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔