ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے لوگوں سے پُرامن رہنے کی اپیل کی

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ہسپتال سے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ لوگوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ نندی گرام میں ان پر حملے کی بات بلکل درست ہے۔ ان کے ہاتھ اور پاؤں میں شدید چوٹ آئی ہے۔

author img

By

Published : Mar 11, 2021, 3:47 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی جو گذشتہ کل نندی گرام میں انتخابی مہم کے دوران ایک مبینہ حملے کے دوران زخمی ہو گئیں تھی، جس کے بعد ان کو علاج کے لئے کولکاتا کے ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ممتا بنرجی فی الحال ایس ایس کے ایم ہسپتال کے ووڈ برن بلاک میں زیر علاج ہیں۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی

انہوں نے آج ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے حامیوں اور عام لوگ سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے خود پر ہوئے حملے کو درست بتایا ہے۔

ویڈیو پیغام میں ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ان کے ہاتھ اور پاؤں میں شدید چوٹ آئی ہے۔ میرے پاؤں کی ہڈی میں چوٹ ہے۔ میرے سر اور سینے میں بھی درد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ اپنی گاڑی کی بونیٹ پر چڑھ کر لوگوں کو نمسکار کر رہی تھی اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں سے اپیل کرتی ہوں کے وہ پر امن رہیں۔ ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے عام لوگوں کو کوئی پریشانی ہو۔ دو تین دن میں میری ہسپتال سے چھٹی ہو جائے گی لیکن میں اس حالت میں بھی انتخابی مہم جاری رکھوں گی۔ ضرورت پڑی تو وہیل چئیر پر بیٹھ کر انتخابی مہم میں شرکت کروں گی تمام میٹنگ میں جاؤں گی اور اسی لئے مجھے آپ تمام لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.