ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے تین مہینے کے لیے خاص منصوبے کا کیا اعلان - mamata banerjee announces special plan for three months

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں 50 دنوں سے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مالی بحران سے نمٹنے کے لیے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تین مہینے کے لیے خاص منصوبے کو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

mamta banerjee
ممتا بنرجی نے تین مہینے کے لیے خاص منصوبے کا کیا اعلان
author img

By

Published : May 12, 2020, 10:47 PM IST

ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ منصوبہ بنائے بغیر مرکزی حکومت نے 25 مارچ کو ملک بھر میں اچانک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے اس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مالی بحران سے نمٹنے کے لیے ہم نے تین مہینے کے لیے ایک منصوبہ بنایا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے آج سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔

وزیر اعظم کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ کا کوئی حاصل نہیں تھا بلکہ خالی پلیٹ ہی رہ گیا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اب تک مرکزی حکومت نے کوئی بھی مالی مدد کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ میں میں نے کئی اہم ایشوز کو اٹھائے ہیں مگر مودی کی طرف سے کوئی بھی مدد نہیں ملی ہے۔ بلکہ ہمارے جو بقایاجات ہیں اسے بھی ادا نہیں کیے جارہے ہیں۔

mamta banerjee
وزیر اعلی ممتا بنرجی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریڈ زون کے علاقے کو بھی تین حصے میں تقسیم کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ غیر کنٹیمنٹ علاقے میں 100 دن کام شروع کر دیا جائے گا۔

ممتابنرجی نے کہا کہ تیلنی پاڑہ میں فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ غیر کنٹیمٹ علاقے میں زیوارت، الیکٹرانک اور فوڈ کی دوکانیں دوپہر 12 بجے سے کھلیں گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریڈ زون علاقے کو تین حصے میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اے میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔ بی زمرے میں محدود ورک فورسیس کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ مگر معاشرتی فاصلے کا بہر صورت خیال رکھا جائے گا۔ سی کے تحت آنے والے علاقے میں کچھ زیادہ چھوٹ ہوگی مگر معاشرتی فاصلہ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ گرین زون میں بسیں چلیں گی مگر 20 سے زائد مسافروں کو سوار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کرایہ میں اضافے سے متعلق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پرائیوٹ بس مالکان کو کرایہ میں اضافہ کرنے کے اختیارات ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر کوئی باہر سے آتا ہے تو اس کی اطلاع ریاستی حکومت کو دینی ہوگی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہم لوگ کام کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.