ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے یکم ستمبر کو پولیس ڈے منانے کا اعلان کیا - محکمہ پولیس کی ترقی

'کورونا بحران میں پولس کے کردار اور رول پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے18 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں'۔

ممتا بنرجی نے یکم ستمبر کو پولیس ڈے منانے کا اعلان کیا

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 8:41 PM IST

یکم ستمبر کو ریاست بھر میں ”پولس ڈے“ منانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر، نرس اور دیگر طبی عملے کے ساتھ شانہ بشانہ پولس اہلکار حصہ لے رہے ہیں ا ور اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔اس لئے پولس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے یکم ستمبر کو پولس ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔

انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کوروناکے جنگ میں پولیس کے کردار کو خراج عقیدت پیش کرناچاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار جان کو خطرے میں ڈال کر ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔ریاستی حکومت نے اس سال سے یکم ستمبر کو پولیس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ پولیس میں اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 20 نئی بیرکس قائم کی جائیں گی۔ بیرکوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ایک مقررہ فاصلے پر تعمیر کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کورونا بحران میں پولس کے کردار اور رول پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس میں 18 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ محکمہ پولیس کی ترقی کے لئے متعدد اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیر اعلی نے پولیس ورکرز ڈویلپمنٹ بورڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ محکمہ پولیس میں خواتین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا اور ان کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سب انسپکٹرتحریری امتحان کے نتائج جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.