ETV Bharat / state

ممتا بنرجی پر سی اے اے،این آرسی کی مخالفت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کا الزام

author img

By

Published : Apr 9, 2021, 3:28 AM IST

یوگی آدیتہ ناتھ نے کہا 'ہماری حکومت نے اترپردیش میں سی اے اے اور این آر سی کے نام پرغنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف جو کارروائی کی گئی وہ مثالی ہے. سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے ایک ایک پیسے کی وصولی کی گئی۔'

ممتا بنرجی پر سی اے اے،این آرسی کی مخالفت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کا الزام
ممتا بنرجی پر سی اے اے،این آرسی کی مخالفت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کا الزام

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کا الزام عائد کیا۔

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی طاقتیں جھونک دی ہے. حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف راغب کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے.

مغربی بنگال کے ہگلی ضلع میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے عوامی جلسے کو خطاب کرتے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر جم کر بھڑاس نکالی.

ہگلی ضلع میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کو لے کر عام لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا. اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کا الزام لگایا۔

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت کرنے والوں کو ممتا دیدی نے پوری آزادی دے رکھی ہے. اسی وجہ سے سی اے اے اور این آر سی کے نام پر ریاست میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے والوں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی.

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے اتر پردیش میں سی اے اے اور این آر سی کے نام پر غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف جو کارروائی کی گئی وہ مثالی ہے. سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے ایک ایک پیسے کی وصولی کی گئی. یوگی آدیتہ ناتھ کا کہنا ہے کہ بنگال میں بی جے پی کی حکومت بنے گی تو قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگال میں بی جے پی کی حکومت بنتے ہی اینٹی رومیو اسکواڈ بنایا جائے گا. یہ قانون اترپردیش میں کامیاب ہے اور بنگال میں کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگال میں ترقی کا نیا اور سنہرے دور کا آغاز ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.