ETV Bharat / state

Malda Civic Polls: مالدہ میونسپلٹی انتخابات، کانگریس اور لیفٹ فرنٹ میں اتحاد کا امکان - کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے درمیان اتحاد

مالدہ ضلع میں ہونے والے Malda Civic Polls میونسپلٹی انتخابات کے لیے کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کے درمیان اتحاد کو حتمی شکل دینے کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔ دونوں سیاسی جماعتوں نے اتحاد کے لیے دلچسپی دکھائی ہے۔

مالدہ میونسپلٹی انتخابات، کانگریس اور لفٹ فرنٹ میں اتحاد کا امکان

author img

By

Published : Jan 25, 2022, 10:03 PM IST

مغربی بنگال کے چار اضلاع کے کارپوریشن میں 12 فروری کو ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ Preparations for Civic Polls In West Bengal حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کی فہرست اور الیکشن لڑنے کی حکمت عملی کی تیاریاں بھی زوروں پر ہیں۔

مالدہ میونسپلٹی انتخابات، کانگریس اور لفٹ فرنٹ میں اتحاد کا امکان

اسی درمیان مالدہ ضلع میں ہونے والے میونسپلٹی انتخابات کے لیے کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کے درمیان اتحاد کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ دونوں سیاسی جماعتوں نے اتحاد کے لیے دلچسپی دکھائی ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما مستقیم عالم نے کہا کہ وہ لیفٹ فرنٹ کے ساتھ اتحاد کے لیے تیار ہیں، لیکن اب تک کوئی ٹھوس بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ ہم انتظار کر رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ لیفٹ فرنٹ کے ساتھ کوئی سمجھوتہ ہوتا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ میونسپلٹی انتخابات تنہا لڑنے کی بھی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انگریز بازار میونسپلٹی کے 29 وارڈز کے لیے کانگریس کے امیدواروں کی فہرست تیار ہے۔ اولڈ مالدہ میونسپلٹی کے لیے امیدواروں کی فہرست پر تبادلہ خیال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Malda Civic Polls: بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی شاندارہوگی، عیشاعلی خان

دوسری طرف مالدہ لیفٹ فرنٹ کے رہنما ابیک نسکر کا کہنا ہے کہ سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت ہو جاتی ہے تو وہ اتحاد کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حلیف جماعتوں سے بات چیت جاری ہے، ممکن ہے کہ چند دنوں کے اندر اندر ہم کسی نہ کسی فیصلے پر پہنچ جائیں گے۔'

واضح رہے کہ 2016 اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور لیفٹ فرنٹ اتحاد نے مالدہ ضلع کی تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن 2021 اسمبلی انتخابات میں الگ الگ انتخابات لڑنے کے سبب دونوں سیاسی جماعتوں کو تمام سیٹوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.