کئی نئے لوگوں کو نئی زمہ داریاں دی گئی ہے۔جبکہ کئی لوگوں کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ ریاستی اور ضلعی سطح پر بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔
آئندہ سال ریاستی اسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہیں بی جے پی نے بنگال پر خصوصی توجہ دی ہوئی ہے۔ کسی حال میں بی جے پی بنگال میں اقتدار میں آنے کے لئے تیار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے الیکشن سے قبل پارٹی کو پوری طرح سے تیار کرنے کے لئے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرنا چاہتی تھی اور اسی سلسلے میں آج کی میٹنگ تھی۔
میٹنگ کے بعد ملی جانکاری کے مطابق پارٹی کی قیادت میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی گئی ہے۔ ہوڑہ ضلع کے صدر کے عہدے سے اروپ رائے کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ہوڑہ ضلع ترنمول کانگریس کی ذمہ داری لکشمی رتن شکلا کو دی گئی ہے۔
وہیں جنوبی دیناجپور کے ضلع صدر کے عہدے سے ارپیتا گھوش کو ہٹا دیا گیا ہے اور گوتم گھوش کو زمہ داری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ندیا ضلع ترنمول کانگریس کے صدر کے عہدے کے لئے ایم پی مہوا موئترا کو منتخب کیا گیا ہے۔ کوچ بہار ضلع ترنمول کانگریس کا صدر پارتھو پراتیم رائے کو بنایا گیا ہے۔
سب سے حیران کن تبدیلی کرتے ہوئے چھاتر دھر مہتو کو ترنمول کانگریس ریاستی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے منگل کے روز شہید دیوس کے موقع پر ورچول ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اشارہ دیتے ہوئے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی بات کہی تھی۔
اس کے تحت ہی آج پارٹی کے کور کمیٹی کے میٹنگ میں ریاستی و ضلعی سطح پر قیادت میں تبدیلی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس کو شمالی بنگال میں کافی نقصان پہنچا تھا۔ جس کے نتیجے میں اسمبلی انتخابات سے قبل اس طرح کی تبدیلی کا پہلے سے ہی اندیشہ تھا۔
ترنمول کانگریس بنگال میں تیسری بار اقتدار میں آنے کے لئے پر امید ہے۔ پارٹی کے نو منتخب کور کمیٹی میں ابھیشیک بنرجی کے علاوہ سوبھیندو ادھیکاری کو بھی جگہ ملی ہے۔ اس کے علاوہ کمیٹی میں فرہاد حکیم، پارتھو چٹرجی اور سبرتو بخشی شامل ہیں۔