ETV Bharat / state

کولکاتا: مہوا موئترا کا حفاظتی اہلکاروں کو ہٹائے کا مطالبہ - دہلی پولیس کو خط

ترنمول کانگریس کی رہنما نے کہا کہ بارہ کھمبا روڈ تھانے کے ایس ایچ او جمعہ کی شام تقریباً ساڑھے چھ بجے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے آئے۔ اس کے بعد تقریباً 10 بجے رات بی ایس ایف کے تین اہلکاروں کو گھر کے باہر تعینات کر دیا گیا۔ ان سلامتی اہلکاروں کے برتاؤ سے لگا کہ وہ موومنٹ نوٹ کر رہے ہیں۔

مہوآ موئترا نے سلامتی اہلکاروں کو ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 10:59 PM IST

ترنمول کانگریس کی رہنما اور رکن پارلیمان مہوآ موئترا نے دہلی پولیس کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ بلا مطالبہ لگائے گئے بی ایس ایف کے جوانوں کو ان کے گھر کے باہر سے واپس بلا یا جائے۔

مغربی بنگال کے کرشنا نگر حلقے سے رکن پارلیمان مہوا نے دہلی کے پولیس کمشنر ایس این شریواستو اور کناٹ پلیس ایس ایچ او کو اس سلسلے میں آج ایک خط لکھا ہے۔

مہوآ موئترا نے سلامتی اہلکاروں کو ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا
مہوآ موئترا نے سلامتی اہلکاروں کو ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا

خط کے مطابق انہوں نے کبھی اس طرح کی سکیورٹی نہیں مانگی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے گھر کے باہر بی ایس ایف کی تعیناتی کر کے ان کی جاسوسی کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان اہلکاروں کو ہٹایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بارہ کھمبا روڈ تھانے کے ایس ایچ او جمعہ کی شام تقریباً ساڑھے چھ بجے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے آئے۔ اس کے بعد تقریباً 10 بجے رات بی ایس ایف کے تین اہلکاروں کو گھر کے باہر تعینات کر دیا گیا۔ ان سلامتی اہلکاروں کے برتاؤ سے لگا کہ وہ موومنٹ نوٹ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے محسوس ہوا کہ میں کسی طرح کی نگرانی میں ہوں۔ پرائیویسی کا حق بنیادی حق ہے۔ تین ہتھیار بند پولیس اہلکار میرے گھر کے باہر تعینات ہیں جبکہ میں نے سکیورٹی نہیں مانگی ہے، انہیں ہٹایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.