ETV Bharat / state

مہوا کی صحافی کے خلاف مراعات شکنی کی تجویز - لوک سبھا

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئترا نے جمعرات کو لوک سبھا میں ایک نجی چینل اور اس کے صحافی کے خلاف مراعات شکنی کی تجویز پیش کی۔

مہوا کی صحافی کے خلاف مرعات شکنی کی تجویز
author img

By

Published : Jul 4, 2019, 7:50 PM IST

میڈیا کے بعض حلقوں میں شائع کردہ خبروں میں محترمہ موئتراپر 25 جون کو بحث میں حصہ لیتے ہوئے امریکی میگزین میں شائع مضمون کا حصہ ذکر کرنے کاالزام لگایا گیا تھا۔

ملک میں فاشزم کے سات نشانات کے بارے میں محترمہ موئترا کا ایوان میں پہلا بیان تنازعات کے گھیرے میں آگیا تھا۔ اس تقریر پر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئیٹر پر مسلسل ردعمل آنے لگا تھا، جن میں کہا گیا تھا کہ ایوان میں محترمہ موئترا کا بیان ’‘’امریکہ کی ایک میگزین میں ’فاشزم کے 12 ابتدائیہ اشارے‘ کے عنوان سے شائع ہونے والے مضمون کا چربہ ہے ۔ امریکہ اور اس کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ذکر کرتے ہوئے یہ مضمون لکھا گیا تھا۔

ترنمول کانگریس کی رکن نے ایوان میں وقفہ صفر میں جب خصوصی مراعات شکنی کا ذکر کرتے ہوئے چینل اور اس کے صحافی کا نام لیا تو اسپیکر اوم برلا نے کارروائی سے نام نکالنے کا حکم دیا۔ انہوں نے محترمہ موئترا سے کہا کہ ان کی تجویز آئی ہے، جس پر وہ غور کریں گے۔

Intro:Body:

NEWS

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.