ETV Bharat / state

طلباء مدارس کی ریاستی حکومت سے اسکالرشپ کی رقم ادا کرنے کی اپیل - مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن

مغربی بنگال طلباء مدارس کی جانب سے ریاستی حکومت سے اسکالرشپ کی رقم ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مدرسہ طلباء کی جانب سے ریاستی حکومت کو اپیل

author img

By

Published : Jun 14, 2021, 10:56 PM IST

مغربی بنگال مدرسہ اسٹوڈنٹس یونین کی جانب مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن سے اپیل کی گئی ہے کہ جن طلباء کے اسکالرشپ فارم کی تصدیق ہو چکی ہے انہیں اسکالرشپ کی رقم جلد از جلد ادا کی جائے۔

مدرسہ طلباء کی جانب سے ریاستی حکومت کو اپیل

مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے ہر سال ریاست کے اقلیتی طلباء کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے اسکالرشپ دی جاتی ہے لیکن سال 2020 سے جاری کورونا کے وبائی دور کے سبب ضلعی دفاتر میں اسکالرشپ کے فارم کی تصدیق کاری کا کام التوا کا شکار ہے۔

اس کے علاوہ کئی بینکوں کا دوسرے بینکوں میں ضم ہونے کی وجہ سے آئی ایف ایس سی کوڈ میں تفریق ہونے کی وجہ سے طلباء کو اسکالرشپ نہیں مل پارہی ہے۔

مدرسہ اسٹوڈنٹس یونین کی جانب سے اس سلسلے میں ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کے ایم ڈی کو خط لکھ کر تمام حالات سے آگاہ کرتے ہوئے اپیل کی گئی ہے۔

محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے اقلیتی طلباء کو ملنے والی اسکالرشپ گزشتہ برس سے التوا کا شکار ہے جس کی وجہ سے طلباء کو مشکل حالات کا سامنا ہے اور انہیں اپنی تعلیمی سرگرمی جاری رکھنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

طلباء نے اسکالرشپ فارم مکمل کرکے جمع کردیا ہے فارم کی تصدیق کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے اس کے باوجود انہیں اسکالرشپ کی رقم ادا نہیں کی جا رہی ہے۔

مغربی بنگال مدرسہ اسٹوڈنٹس یونین کے صدر ساجد الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ ویب سائٹ پر شکایت بھی درج کرائی گئی ہے لیکن کوئی جواب نہیں آیا ہے اسی لیے ایک بار پھر ہم نے مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کے ایم ڈی سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد طلباء کے اسکالرشپ کی رقم ادا کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.