ETV Bharat / state

WB Madhyamik Results: درزی کی بیٹی غزالہ آفرین لڑکیوں کی ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب - مدھیامک امتحانات 2022 میں شاندار کارکردگی

مدھیامک امتحانات 2022 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ علاقے میں واقع شمس ہائی اسکول کی طالبہ غزالہ آفرین مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں تاکہ وہ غریبوں کی مدد کر سکیں۔ Madhyamik Exams 2022 Results

درزی کی بیٹی غزالہ آفرین لڑکیوں کی ٹاپ ٹین فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب

author img

By

Published : Jun 4, 2022, 3:10 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں آج مدھیامک امتحانات 2022 کے نتائج سامنے آئے جس میں ایک بار پھر دور دراز کے اضلاع نے دارالحکومت کولکاتا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس مرتبہ بھی بانکوڑہ کے طلبہ وطاتبات نے مدھیامک امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام اضلاع میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مدھیامک امتحانات 2022 میں اردو میڈیم اسکولوں کی طلبہ و طالبات نے توقع کے مطابق شاندار مظاہرہ کر کے قوم و ملت کا نام روشن کیا طالبات میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ Tailor's daughter among top ten toppers

درزی کی بیٹی غزالہ آفرین لڑکیوں کی ٹاپ ٹین فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب
شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت باکر محلے میں واقع شمس ہائی اسکول کی طالبہ غزالہ آفرین مدھیامک امتحانات 2022 میں 603 نمبروں کے ساتھ لڑکیوں کی فہرست میں ٹاپ ٹن (10) میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ اقلیتی طبقے کی لڑکیوں کی ٹاپ ٹین کی فہرست میں جگہ بنانے والی غزالہ آفرین نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے سب سے پہلے اہم امتحانات میں نمایاں کارنامہ انجام دینے کے بعد بھی وہ مستقبل کی جانب دیکھ رہیں ہیں۔
غزالہ آفرین نے کہا کہ امتحان کی تیاری اچھی ہوئی تھی، ضلع میں نہیں بلکہ پوری ریاست میں ٹاپ کرنے کا مقصد تھا لیکن آن لائن اور آف لائن کی وجہ سے امیدوں پر پانی پھیر گیا۔ اس سے زیادہ کی امید تھی۔ آفرین نے کہا کہ میری اس کامیابی میں امی، ابو، رشتہ دار اور اسکول ٹیچروں سے بہت تعاون ملا ، تمام لوگ میری مدد کرتے تھے۔ کہیں کوئی پریشانی ہوتی تھی سارے لوگ اس پریشانی کو دور کرنے کی کوشش میں مصروف ہوجاتے تھے۔Madhyamik Exams 2022 Results
ان کا کہنا ہے کہ ابو پیشے سے درزی (ٹیلر) ہیں اس کے باوجود انہیں جب بھی موقع ملتا تھا وہ وقت نکال کر ہمارے ساتھ بیٹھتے تھے اور پڑھائی لکھائی کے بارے میں بات کرتے تھے۔ امی ہر وقت میرے ساتھ رہتی ہیں، کسی کی کمی نہیں ہونے دیتی ہیں۔ غزالہ آفریدین کے مطابق وہ نیٹ (neet) امتحان پر توجہ چاہتی ہیں اور ڈاکٹر بن کر غریبوں کی مدد کرنا چاہتی ہیں۔
غزالہ کا کہنا کہ 'میں اپنے والدین اور قوم و ملت کے نام روشن کرنے کے لیے سخت محنت کروں گی۔ غزالہ آفرین کے والد نے کہا کہ وہ بیٹی کے کارنامے سے خوش ہیں اور مستقبل میں بھی اس سے اچھی ہی امید رکھتے ہے۔ والدہ فہمادہ نے کہا کہ وہ اپنی بچی کو ڈاکٹر بنانا چاہتی ہیں، انہیں معلوم ہے کہ اس کے کافی اخراجات ہوں گے لیکن وہ اس مشکل کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے غزالہ کو بیٹی کی چرح نہیں بلکہ بیٹا کی طرح پالا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بیٹی کو ایک قابل اور کامیاب ڈاکٹر بنانے کے لئے ہر کوشش کریں گے۔ ان کے استاد مہتاب نے کہا کہ یقین تھاکہ غزالہ بنگال ٹاپ کرے گی لیکن ایک دو سبجیکٹ میں نمبر کم آنے سے مایوسی ہوئی دو سبجیکٹ کے ری ویو(review) کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.