مدھیامک بورڈ کا امتحان دینے والے طلبا کا انتظار ختم ہو رہاہے۔
مغربی بنگال سکنڈری ایجوکیشن بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ 15 جولائی بدھ کے روز صبح دس بجے مدھیامک بورڈ کے امتحانات کے نتائج جاری کردئے جائیں گے۔
طلبا صبح ساڑھے دس بجے سے آن لائن نتائج دیکھ سکتے ہیں۔لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے طلبا کو کل مارکس شیٹ نہیں دیا جا سکے گا۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج اطلاع دی کہ 15 جولائی کو صبح دس بجے مدھیامک بورڈ کے امتحانات کے نتائج جاری کردئے جائیں گے۔
طلبا صبح ساڑھے دس بجے سے بورڈ کے ویب سائٹ پر نتائج دیکھ سکیں گے۔لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے فی الحال اسکول بند ہیں اس لئے مارکس شیٹ ابھی نہیں دی جاسکتی۔
تمام اسکولز کو پہلے سینیٹائز کیا جائے گا اس کے بعد اسکول کی طرف سے طلبا کے والدین کو مارکس شیٹ دی جائے گی۔
مدھیامک بورڈ کے مطابق 22 یا 23 جولائی کو والدین کو بلایا جا سکتا ہے۔اس بار 14 ویب سائٹز پر نتائج جاری کیے جائیں گے۔
اہم ویب سائٹز جہاں نتائج دیکھے جاسکتے ہیں ان میں www.wbbse.orghttp://webresults.nic.inاس کے علاوہ طلبا ایس ایم ایس کے ذریعے بھی نتائج معلوم کر سکتے ہیں ۔اس کے لئے طلبا کو موبائل فون پرWB10roll no لکھ کر 5676750 پر بھیجنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:میٹرو میں کام کرنے والے ملازمین کورونا سے متاثر