مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے تیلنی پاڑہ اور بھدیشور میں تشدد کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے معاملے میں بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ اور ہگلی ضلع سے رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی مقامی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت میں حاضری دینے کےبعد رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ممتابنرجی کی حکومت اب زیادہ دنوں تک کے لئے نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ 2021 میں اسبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی شکست یقنی ہے۔ ممتابنرجی آخرکب تک پولیس کی مدد سے اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں پر ظلم کریں گی۔ اگلے اسمبلی انتخابات میں ممتابنرجی کو بی جے پی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرناپڑتا۔
لاکٹ چٹرجی نے کہاکہ مغربی بنگال کے غریب عوام کو دھوکے میں نہیں رہ جا سکتا ہے۔ بنگال کے عوام نے جب 35 سالہ بائیں محاذ کی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے میں وقت نہیں لگایا تو ترنمول کانگریس کیا چیز ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھدیشور ۔تیلنی پاڑہ میں سیاست کرنے کے لئے نہیں آ ئی تھی میں ایک رکن پارلیمان ہوں اور اس حیثیت سے کہیں بھی جا سکتی ہوں ۔ لیکن ممتابنرجی کی حکومت میں ایسا ممکن نہیں ہے۔
واضح رہے کہ تیلنی پاڑہ اور بھدیشور میں تشدد کے دوران رکن پارلیمان چٹرجی اور ارجن سنگھ پر دفعہ 153اے،489،5050(2)،506اور120بی کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے ۔