ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے تیسرے روز سنسان رہا کولکاتا شہر

کولکاتا شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کے تیسرے روز بھی سنسان نظر آیا، تمام مارکیٹ اور بازار خالی نظر آئے۔سڑکوں پر ضرورت کے تحت ہی گاڑیاں نظر آئیں ۔پولیس کی جانب سے ناکہ چیکنگ بھی جاری رہی۔ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے والوں اور بغیر پاس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

لاک ڈاؤن کے  تیسرے روز سنسان رہا کولکاتا شہر
لاک ڈاؤن کے تیسرے روز سنسان رہا کولکاتا شہر
author img

By

Published : May 18, 2021, 8:14 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا کے بڑھتے خطرات کے مد نظر صورت حال پر قابو پانے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔جبکہ کچھ معاملوں میں راحت دی گئی ہے۔صبح 7 بجے سے 10 بجے تک خوردنی اشیاء و سبزی بازار کھولنے کی اجازت ہے۔اس کے علاوہ میڈیکل اور ایمرجنسی خدمات میں راحت دی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن کے تیسرے روز سنسان رہا کولکاتا شہر

لاک ڈاؤن کے تیسرے روز کولکاتا شہر پوری طرح سنسان نطر آیا۔عام دنوں میں غیر معمولی طور پر بھیڑ کا نظارہ پیش کرنے والے کولکاتا شہر کے علاقے میں سناٹا چھایا رہا۔ کولکاتا کے نیو مارکٹ کے علاقے میں ہو کا عالم رہا۔پارک سرکس ،دھرمتلہ ،سیالدہ، راجا بازار، پارک اسٹریٹ وغیرہ میں سناٹا چھایا رہا۔

ضروری کام کے لئے ہی لوگ گھر سے نکلتے دیکھے گئے۔دوسری جانب لاک ڈاؤن کو نافذ العمل بنانے کے لئے جگہ جگہ پر پولیس اور ٹریفک پولیس موجود رہے۔جن گاڑیوں کو پولس کی طرف سے خصوصی پاس دی گئی ہے ان کو ہی آمد و رفت کی اجازت ہے۔ایسی گاڑیوں پر کارروائی کی جارہی ہے جن کے پاس پولیس کی طرف سے ملنے والا اجازت نامہ نہیں ہے۔

ڈورینا کراسنگ پر تعینات سارجنٹ کلیان سور نے بتایا کہ آنے جانے والی تمام گاڑیوں پر نظر رکھی جارہی ہے۔صرف ان گاڑیوں کو ہی آنے جانے کی اجازت ہے جن کو پولس کی طرف سے پاس ملا ہوا ہے ۔اس کے علاوہ مریضوں کو لے جانے والی گاڑیوں کو ہم چھوڑ دے رہے ہیں اور جن کے پاس اجازت نامہ نہیں ہے ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ان کو جرمانہ بھرنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.