ETV Bharat / state

مغربی بنگال: لاک ڈاؤن میں توسیع کے ساتھ راحت - ریاست مغربی بنگال

ریاست مغربی بنگال کی حکومت نے لاک ڈاؤن کو آئندہ یکم جولائی تک کے لئے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس دوران پبلک ٹرانسپورٹ بند رہیں گے اور شاپنگ مال اور نجی دفاتر صبح 10 سے شام 4 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی۔اس کے علاوہ کئی شعبے میں راحت بھی دی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن میں توسیع کے ساتھ راحت
لاک ڈاؤن میں توسیع کے ساتھ راحت
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 6:18 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں گذشتہ ایک ماہ سے جاری جزوی لاک ڈاؤن کو مزید راحتوں کے ساتھ آئندہ یکم جولائی تک کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔آج نبنو میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اس کا اعلان کیا اور اس کے متعلق تفصیلات چیف سیکرٹری ہری کرشنا دویدی نے دی۔

بنگال میں نئی تبدیلی کے ساتھ لاک ڈاؤن میں اضافہ کیا گیا ہے اور اس کے مطابق تمام سرکاری دفاتر 25 فیصد عملہ کے ساتھ کھلی رہیں گی۔نجی دفاتر کو بھی لاک ڈاؤن گائیڈ لائن کے مطابق صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ملی ہے اور ساتھ میں یہ نجی دفاتر کو بھی 25 فیصد کی ورک فورس کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

نجی دفاتر کو اپنے ملازمین کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنا پڑے گا اور اس کے لئے انہیں پولیس سے ای پاس لینی پڑے گی۔وہیں مارننگ واک کے لئے صبح 6 سے 9 بجے پارک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔لیکن پارک میں ان لوگوں کو ہی آنے کی اجازت ملے گی جو ویکسین کے دونوں ڈوز لے چکے ہیں۔

سبزی و خوردنی اشیاء کے بازار صبح 9 سے 11 بجے تک کھلے رہیں گے۔11 سے شام 6 بجے تک دوسرے دکانیں کھلی رہیں گی۔ہوٹل و ریستوران دوپہر 12 بجے سے رات 8 بجت تک 50 فیصد ورک فورس کے ساتھ کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔اس کے علاوہ شاپنگ مال صبح 11 سے شام 6 بجے تک 25 ورک فورس کے ساتھ کھلی رہیں گی۔اس دوران 30 فیصد لوگوں کو ہی اندر جانے کی اجازت ہوگئی۔

اسپورٹس کی بھی اجازت دی گئی ہے لیکن شیدائیوں کی غیر موجودگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔50 افراد کے ساتھ شوٹنگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔وہیں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔لوکل ٹرین ،میٹرو اور بس خدمات کے علاوہ بیوٹی پارلر اور جیم بند رہیں گے۔ 50 افراد کے ساتھ تقریب انعقاد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔رات 9 سے صبح 6 بجے تک تمام سرگرمیاں بند رہیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.