ETV Bharat / state

بنگال: لوکل ٹرین خدمات بدھ سے بحال ہوگی - لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے پر اتفاق رائے

ریاستی حکومت اور مشرقی ریلوے کے درمیان ہوئی میٹنگ مثبت رہی اور ریاست میں اگلے بدھ سے لوکل ٹرین خدمات صد فیصد بحال ہونے کا امکان ہے.

بنگال: لوکل ٹرین خدمات بدھ سے بحال ہوگی
بنگال: لوکل ٹرین خدمات بدھ سے بحال ہوگی
author img

By

Published : Nov 5, 2020, 8:40 PM IST

مغربی بنگال حکومت اور مشرقی ریلوے کے درمیان کئی بار میٹنگ کے بعد آخر لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے پر اتفاق رائے ہو گئی.

ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کے سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں ریاستی حکومت اور مشرقی ریلوے کے اعلی عہدیداران کے درمیان طویل عرصے تک میٹنگ ہوئی.

میٹنگ کے بعد ریاستی چیف سکریٹری نے کہا کہ تہواروں کے موسم میں عام لوگوں کے لئے ریاستی حکومت کے پاس بڑی خوشخبری ہے.

انہوں نے کہا کہ مشرقی ریلوے کے ساتھ میٹنگ میں اگلے بدھ سے لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے پر اتفاق رائے ہوئی ہے.

چیف سکریٹری کے مطابق لوکل ٹرین تمام اسٹیشنوں پر رکے گی. مسافروں کو کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنا ہوگا. اس کے علاوہ ٹرینوں میں سماجی دوری کا خیال رکھنا لازمی ہوگا.

دوسری طرف مشرقی ریلوے کا کہنا ہے کہ میٹنگ مثبت رہی. سب کچھ ٹھیک ٹھاک رہا تو اگلے بدھ سے کورونا گائیڈ لائن کے تحت لوکل ٹرین خدمات بحال ہو جائے گی.

انہوں نے کہا کہ لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے سے پہلے کورونا گائیڈ لائن کے تحت تمام تیاری کرنی ہے. امید ہے کہ چند دنوں کے اندر ہی تمام کام مکمل کر لئے جائیں گے .

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب گزشتہ 24 مارچ سے مغربی بنگال میں لوکل ٹرین خدمات معطل ہے.

گزشتہ آٹھ مہینوں سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

لوگوں نے ریاستی حکومت اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہے تھے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.