ETV Bharat / state

مغربی بنگال: تعلیمی سرگرمیاں اور لوکل ٹرین خدمات کی معطلی میں 30 ستمبر تک توسیع - ٹرینوں کی خدمات دوبارہ بحال

کورونا وائرس کی آنے والی تیسری لہر کے مدنظر ریاستی حکومت نے 30 ستمبر تک لوکل ٹرین خدمات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کو بھی اگلی ہدایت ملنے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

local-train-service-and-educational-institute-remain-close-till-30th-september

author img

By

Published : Sep 15, 2021, 7:40 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے درمیان ریاست کے مختلف اضلاع میں نامعلوم بخار کی وجہ سے سینکڑوں بچوں کے ہسپتال میں داخل کرائے جانے کے بعد ریاستی حکومت نے 30 ستمبر تک کورونا گائڈ لائنز پر عمل کرنے کی مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویڈیو
تیسری لہر کے مدنظر ریاستی طبی ماہرین کے مشورے کے بعد مغربی بنگال حکومت کورونا وائرس کی لہر کے مدنظر کسی بھی طرح کی کوئی لاپرواہی مول لینا نہیں چاہتی ہے۔ ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے مدنظر ریاستی حکومت نے 30 ستمبر تک لوکل ٹرین خدمات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کے سبب عام لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو کے مطابق اکتوبر کے آخر اور نومبر کے پہلے ہفتے میں حالات میں بہتری آنے کے بعد ٹرینوں کی خدمات دوبارہ بحال کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے، اس سے قبل اس ضمن میں کوئی بات نہیں کی جاسکتی ہے۔ حالانکہ ریاستی حکومت نے اسپیشل ٹرینوں کی خدمات بدستور جاری رکھنے کی بات دوہرائی ہے۔ مغربی بنگال کے سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں ریلوے، بینک، صحت ملازمین کے لیے اسپیشل ٹرین چلائی جاتی ہے۔ عام لوگوں کو بھی ان ٹرینوں کے ذریعہ سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ دوسری طرف اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کو بھی اگلی ہدایت ملنے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاست میں 30 ستمبر تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ غور طلب ہے کہ رواں برس کے چھ مئی کو مغربی بنگال حکومت نے کورونا کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں تشویشناک اضافے کے بعد لوکل ٹرین خدمات معطل کردی گئی تھی۔ اس کے بعد سے اب تک لوکل ٹرین کی خدمات بدستور معطل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاست میں تمام تعلیمی ادارے اب بھی بند ہے۔

حالانکہ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے لیے طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔ عام لوگوں کے بھی مختلف مقامات پر لوکل ٹرین خدمات کی دوبارہ بحالی کے لیے احتجاج و مظاہرے کی اطلاع موصول ہوتی رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.