ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 اموات - درگاپور میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 23 لوگوں کی موت ہو گئی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آسمانی بجلی گرنے سے مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں 23 لوگوں کی موت

author img

By

Published : Jun 7, 2021, 10:42 PM IST

مغربی بنگال کے درالحکومت کولکاتا سمیت مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ آئندہ چند دنوں تک جاری رہے گا۔

آسمانی بجلی گرنے سے مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں 23 لوگوں کی موت
آسمانی بجلی گرنے سے مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں 23 لوگوں کی موت

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 23 لوگوں کی موت ہو گئی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہگلی ضلع میں 11 افراد مرشدآباد ضلع کے رگھوناتھ پور میں نو افراد اور ندیا ضلع میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

آسمانی بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر لوگ کسان تھے جو بارش کے وقت کھیت میں کام کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اتوار کو درگاپور میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس واقعے میں چار لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک شدید طور جھلس گیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آسمانی بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کے اہل خانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مغربی بنگال میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی خبر تکلیف دہ ہے۔ان کے ساتھ ہمدردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.