ETV Bharat / state

TMC Leader Faiz Ahmed Khan On Covid-19: 'ایک دوسرے کی مدد سے کورونا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے'

وارڈ نمبر66 کے کاؤنسلر فیض احمد خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے اس منحوس دور میں ہمیں ایک ساتھ قدم سے قدم ملا کر اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے آگے آنے کی ضرورت ہے۔

'ایک دوسرے کی مدد سے کورونا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے'

author img

By

Published : Jan 28, 2022, 8:07 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا میں چار روزہ جشن یوم جمہوریہ کی تقریب Republic Day celebrations 2022 کا سلسلہ جاری ہے۔ تقریب کا آج تیسرا دن ہے۔

اس تقریب کے دوران وارڈ نمبر 66 کے کاؤنسلر فیض احمد خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے اس منحوس دور میں ہمیں ایک ساتھ قدم سے قدم ملا کر اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے آگے آنے کی ضرورت ہے۔

ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما نے کہا کہ یہ ایک آفت ہے لیکن اسے آسانی سے اس وقت شکست دے سکتے ہیں، جب ہم متحد ہوں گے۔ کوئی بھی جنگ تنہا نہ لڑ سکتے ہیں اور نہ ہی جیت سکتے ہیں۔ اس کے لئے ایک دوسرے کی مدد کی ضرورت پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ ڈھائی برسوں سے اس آفت سے نجات پانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس جدوجہد میں تھوڑی کامیابی ملی ہے اللہ نے چاہا تو چند مہینوں میں ہی اس بیماری کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ توپسیا کے لوگ محنتی ہیں اور مشقت کے بعد ایک بستی کو تجارتی شہر میں بدلا ہے۔ ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

اس سے قبل مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا میں سانپ گاچھی آٹو اسٹینڈ کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔

اس موقع پر ریاستی وزیر جاوید احمد خان اور وارڈ نمبر 66 کے کاؤنسلر فیض احمد خان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کولکاتا: توپسیا میں ضروت مندوں کے درمیان راشن کٹس تقسیم

دوسری طرف وارڈ نمبر 66 کے کاونسلر فیض احمد خان نے کہا کہ خون عطیہ کیمپ ایک سماجی خدمت ہے۔ اس سے ہر مذہب کے لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ اس طرح کی فلاح و بہبود کے کاموں کا سلسلہ مستقبل میں جاری رہے۔ اس کے لئے اہتمام کرنے والوں کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.